Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

کے ذریعے اُن چار(4)دِرْہَم کے بدلے میں چار ہزار(4000) دِرْہَم عطا کئے، اس غلام کو غلامی سے آزادی ملی اور اللہ پاک نے اس چار درہم کی برکت سے غُلام اور اُس کے آقا سمیت کئی لوگوں کی مَغْفرت بھی فرمادی۔

اس حکایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ والوں کی دعائیں حاصل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے، اللہ پاک کے یہ نیک بندے جب اُس سے کسی چیز کا سوال کرتے ہیں تو وہ ان کے سوالات کو رد نہیں فرماتا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نیک کاموں کی ترغیب کےلیے مختلف دعائیں اِرْشادفرماتے رہتے ہیں۔کبھی ہفتہ وار رسالہ پڑھنے وا لی  کے لیے دعا ارشاد فرماتے ہیں تو کبھی  مدنی عطیات(Donation) جمع کرنے وا لی کو دعائیں دیتے ہیں تو کبھی مدنی انعامات کے عاملین کو دعاؤں سے سرفراز فرماتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ شیخِ کامل اور اللہ کے ولی کی دعائیں پانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ کیا معلوم ان کی کون سی دعا ہماری دنیا و آخرت کو بہتر بنا دے۔  

اسی حکایت سے ایک مدنی پھول یہ بھی حاصل ہوا جو اللہ پاک کی راہ میں اِخْلاص کے ساتھ   صَدَقہ کرتی  ہے،اللہ پاک اُس کو ضرور اَجْر عطا فرماتا ہے۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ وقتاً فوقتاً اللہ   پاک کی راہ میں حسب ِتوفیق ضرور صَدَقہ کِیا کریں،اِنْ شَآءَ اللہ ہمیں اس کی  بے شُمار دینی و دُنیاوی برکتیں حاصِل ہوں گی۔اللہ پاک کی راہ میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کی اَہمیّت و فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ خُود ہمارے پیارے پَرْوَرْدْگا ر نے قرآنِ مجید،فُرقانِ حَمِیْد میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کا حکم اِرْشاد فرمایا اور مختلف مقامات پرصَدَقہ و خَیْرات کرنے والوں کی تعریف وتوصیف بھی  فرمائی جیساکہ  پارہ 1، سورۂ بقرۃ آیت نمبر 3،2 میں ارشاد ہوتا ہے: