Book Name:Sharm-o-Haya Social Media Ka Ghalat Istimal
الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دیگر مبلغین کے سُنَّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی گلدستےدیکھےاورسُنےجاتےہیں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے مَدَنی چینل کےایمان افروز معلوماتی اور روحانی سلسلوں کے شارٹ کلپس اسی طرح مَدَنی چینل کے براہ راست سلسلے بھی دیکھے سُنے جاسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی اپ ڈیٹس سے باخبر رہا جاسکتا ہے۔
(8)مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل کا مطالعہ
سوشل میڈیا کے ذریعےمکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ سینکڑوں کتب و رسائل کا بھی آسانی سے مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی جہاں دنیا بھر میں مسلمانوں کو نیکی کے کاموں کی طرف گامزن کررہی ہےوہیں تمام گورنمنٹ وپرائیویٹ اسکولز(Schools)،کالجز،یونیورسٹیزاورمُختلِف تعلیمی اِداروں سے مُنْسَلِک لوگوں تک نیکی کی دعوت پہنچانے کیلئے شُعْبۂ تعلیم کا قِیام بھی عمل میں لایاگیا ہے ، اسلامی بہنوں کی بھی اس حوالے سے مجلس ہے جس کا بُنْیادی مَقْصَدان اِداروں سےوابستہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئےسُنّتوں کےمُطَابِق زِندگی گُزارنے کامدنی ذِہْن