Sharm-o-Haya Social Media Ka Ghalat Istimal

Book Name:Sharm-o-Haya Social Media Ka Ghalat Istimal

جیسے گناہ میں گرفتار تھی،مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے انہوں  نے  مدنی برقع سجالیا اوراب تک اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس پر استقامت حاصل ہے۔

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن کوجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!معاشرے کے بگاڑ اور سُدھار میں عورت کاایک بہت بڑا کردار ہوتا ہے،مَثَلاًاگر عَورت نیک،پرہیزگار اور حیا کرنےوالی ہوگی تو یہی خوبیاں اس کی نسلوں میں بھی مُنْتَقِل ہوں گی لہٰذا عورَتوں کو چاہیے کہ وہ ناجائز فیشن اپنانے،بلاضرورت شاپنگ سینٹرز، بازاروں،مخلوط تفریح گاہوں،مخلوط تعلیمی اداروں اور بے حیائی کے مقامات کی زینت بننے کے بجائےاُمَّہَاتُ الْمُوْمِنِیْن رَضِیَ اللہُ عَنْہُنَّ اَجْمَعِیْن،اور ہر عیب سے پاک نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شہزادیوں رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُنَّ کی پاکیزہ سیرت و کردار  سے سبق حاصل کرتے ہوئے چادر اور چار دیواری میں رہنے کو اپنی عادت میں شامل کریں، کیونکہ یہ وہ مقدَّس ہستیاں ہیں جن میں حیا کا مادہ کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوا تھا، خُصوصاً مکے شریف کو اپنے مبارک وُجود سے شرف بخشنے والےنبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی لاڈلی شہزادی خاتونِ جنت رَضِیَ اللہُ عَنْہا کی حیا کا عالَم تو اِنتہائی قابلِ دید اور لائقِ تقلیدہے۔آئیے!شہزادیِ کونین سیدہ بی بی فاطمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کی بے مثال شرم و حیا پر مُشْتَمِل ایک ایمان افروز حکایت سنئے، چنانچہ

بےمثال ہستی کابےمثال پردہ

کائنات کو اپنے نُور سے چمکانے والے مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے وِصالِ ظاہِری کے بعدحضرت