Sharm-o-Haya Social Media Ka Ghalat Istimal

Book Name:Sharm-o-Haya Social Media Ka Ghalat Istimal

معاشرے  میں بڑی تیزی سے عام ہوتی جارہی ہیں،پہلے تو سوشل میڈیا  کا استعمال محدود تھا مگرجب سے یہ سہولت موبائل پر موجود ہوئی تو چھوٹی عمر کے بچے بھی اس بیماری کا شکار ہوکر اپنا مستقبل  ضائع کررہے ہیں، اس بیماری میں مُبْتَلا  لوگ تعلیم سے محروم ہوکر  معاشرے میں کوئی اہم مقام پانے کے بجائےاَخلاق وتمیز  کھوکرمعاشرے میں ذلیل و خوار ہوتےنظر آ رہے ہیں ۔آئیے! سوشل میڈیا کے چند نقصانات کے بارے میں سنئے :

سوشل میڈیا  کی تباہ کاریاں

(1)مذہبی(روحانی)نقصان:

اکتوبر2017 کے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے صفحہ نمبر33پر لکھاہے:سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کا گناہوں  خصوصاًبد نگاہی سے بچنا بہت مشکل ہے،چونکہ سوشل میڈیا پربد مذہب اور بے دین لوگ بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں،اس لئے بعض اوقات  ایک عام مسلمان کا ان کے بہکاوے میں آ کر گمراہ یا بے دین ہونےکابہت خطرہ ہوتاہے۔

(2)جسمانی نقصان:

سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا تو موبائل پر استعمال کئے جاتے ہیں یا کمپیوٹر پراور دونوں کا خصوصاً نظر پر اور  استعمال کا انداز درست نہ ہونے کی وجہ سے جسم کے پٹھوں  پر بُرا اثر پڑتا ہے۔

(3)تعلیمی نقصان:

تعلیم خواہ دینی ہو یا دنیاوی،اس میں کامیابی کے لئے وَقْت کا درست استعمال بہت ضروری ہے اور سوشل میڈیا  سے زیادہ وقت  ضائع کروانے والی شاید ہی کوئی چیز ہو۔