Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

اورمخاطب کرکے ارشا د فرمایا:” اےسعدُ الدِّین! آ ج تم وہ نہیں ہو جو کل تھے ۔“پھر حضرت سیّدنا سعدالدین تفتازانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تمام واقعہ استاد صاحب کی بارگاہ میں  بیان کر دیا۔ (شذرات الذھب،سنۃ احدی و تسعین  وسبعمائۃ، ۷/۶۸)

نبی  کی  دید  ہماری  ہے  عید  یااللہ                       عطا ہو خواب میں دیدارِ مصطفٰے یاربّ!

 (وسائلِ بخشش مرمم،ص۸۳)

       اےعا شقانِ رسول!بیان کردہ واقعے میں جہاں  ہم گنہگاروں کی شفاعت فرمانے والے آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاجودُوکرم اورحاجت روائی کرناظاہر ہورہاہے،وہیں اس سےاور بھی کئی مدنی پھول  حاصل ہورہے ہیں مثلاًعلم دِین حاصل کرنے کے لئے اِستِقامت کےساتھ کی جانےوالی کوشش ہمیشہ رنگ لاتی ہے جیساکہ حضرت علامہ سعدُالدینرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی کوشش اوراستقامت نےآپ کوکامیاب کروایا،آپ اپنےدورکےبہت بڑےعالم دِین بنے اورآپ نے کئی کتب بھی تصنیف فرمائیں ۔

یاد رکھئے! علم دِین  حاصل کرنے کے لئے کوشش کرناایسی نیکی ہے جو انسان کو کامیابی کی منزلیں طے کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے،علم کے میدان  میں  لازوال  کامیابی کے ساتھ ساتھ دنیاو آخرت کی سُرخروئی(کامیابی)  کا سبب بنتی ہے کیونکہ٭ علم  ہی انسان کوحلال و حرام کی پہچان کرواتا ہے،٭ فرض علم حاصل کرنا لازم اور رِضائے اِلٰہی کا سبب ہے٭علم ِ لازم اللہ پاک کے حکموں کو جاننے کا سبب ہے٭علم،انبیاء کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی میراث ہے٭علم  ہر ولی کوحاصل ہے٭علم  کی وجہ سے انسانوں کی فضیلت مخلوقات پر ظاہر کی گئی٭علم نور ہے٭علم جہالت کودُور کرتا ہے٭علم لوگوں کے حقوق پہچاننے اور جھگڑے ختم کرنے کا سبب ہے ٭علم  خوفِ خدا حاصل کرنے کا سبب ہے٭علم اہلِ جنت کے راستے کا نشان ہے٭اورعلم خوف میں باعث ِراحت ہے، ٭علم سفرمیں ہم نشین ہے،٭علم تنہائی کاساتھی ہے،٭علم تنگدستی