Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

کیجئے،کُفّارکےظلم و ستم کو سہنے والے لجپال،آمِنہ کے لال  صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یاد کیجئے،فاقوں کے سبب پیٹ پر پتھرباندھنے کے باوجود،مُخالَفَت اورطرح طرح کے اِلزامات کے باوجود نیکی کی دعوت دینے والے محبوبِ اعظم،رسولِ محترم صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یادکیجئے۔اللہ کریم ہمیں خوب خوب نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

وُضُو کرنے والے کی اِصْلاح

ایک بُزرْگرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ بغداد شریف کے کسی عَلاقے سے گزر رہے تھے،اُنہوں نے ایک نوجوان کو دیکھا جو اچّھے طریقے سے وُضُو نہيں کررہا تھا ،تو پیار بھرے اَنداز میں اُس سے فرمایا: اے نَوجوان!وُضُو ٹھیک طریقے سے کیجئے،اللہ  پاک دُنیا و آخِرت میں آپ پر اِحسان فرمائے۔یہ فرما کر وہ تشریف لے گئے۔وہ نوجوان اُن بُزرْگ کی نیکی کی دَعْوَت دینے کے میٹھے میٹھے اَنداز سے بے حد مُتَأَثِّر ہُوااور وُضُو کے بعد اُن بُزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ کی خِدمت میں حاضِر ہو کر نَصِیْحَت طلب کرنےلگا، اُنہوں نے(نیکی کی دَعْوَت دیتے ہوئے)تین(3) مَدَنی پُھول اِرْشاد فرمائے:(1)جان لیجئے! جس نے رَبِّ کریم کو پہچان لِیا وہ نَجات پا گیا،(2)جو اپنے دِین کے مُعامَلے میں اللہ پاک  سے ڈرا وہ تباہی سے بچ گیا،(3)جس نے دُنیا میں بے رَغبتی کو اِخْتِیار کِیا وہ اللہ  پاک کی طرف سے جب بروزِ قِیامت اِس کا ثواب دیکھے گا تو اُس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی۔(پھر فرمایا)کیا کچھ مَزید نہ بتاؤں؟عَرْض کی:ضَرور اِرْشاد ہو۔فرمایا:جس میں تین(3) خُوبیاں جمع ہو گئیں اُس کا اِیمان مُکَمَّل ہوگیا:(1)جو نیکی کاحُکم دےاور خُود بھی اُس پرعَمَل کرے،(2)جو بُرائی سے منع کرے اور خُود بھی اُس سے بازرہے اور(3)جو حُدُودِ الٰہی کی حِفاظَت کرے(یعنی شَرعی اَحکامات