Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

کراِمام اَبُو یُوسف فَسَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ رونے لگے اوروہ شخص بھی رونے لگا۔اس واقعے کو روایت کرنے والے بزرگ فرماتے ہیں:ان دونوں کو روتا دیکھ کر میں بھی رونے لگا یہاں تک کہ وہ دونوں بے ہوش ہو کر گر گئے۔

(ذم  الھوی،الباب الخمسون فیہ وصایا الخ، ص۴۳۷ ملخصاً)

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!اِس حِکایَت میں ہمارے لئے نصیحت کے بَہُت سے  مَدَنی پُھول مَوْجُود ہیں،مَثَلاً مبلغہ  کو چاہئے کہ جب اُسے اِنْفِرادی یا اِجْتِماعی صُورت میں اسلامی بہنوں کی اِصْلاح کی کوشِش کرنے کی سَعَادَت نَصیب ہو تو خُود کو متقیہ و پَرْہیزگار اور اِصْلاح سےآزاد سمجھنے کے بجائے یہ سمجھے کہ دَرْ حقیقت یہ نَصِیْحَتمیں اپنے آپ کو کر رہی ہوں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہبُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کےفَیْضَان سے مالامال عاشقانِ رسول کی مَدَنی  تَحریک دَعْوتِ اِسلامی اِصْلاحِ اُمَّت کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔اِس تَحریک  سے وابَسْتہ بعض مبلغات اِس عظیم سُنّت پر عَمَل کرتے ہوئے آنسو برساتی آنکھوں اور عاجِزِی و اِنکِسَاری کے ساتھ نیکی کی دَعْوَت دے کر بگڑی ہوئی اسلامی بہنوں کی اِصْلاح کی کوشِش کا سامان  کر تی  ہیں۔یقیناً  اِن جیسی مُخْلِص مبلغات کی اِنْفِرادی و اِجتِماعی کوشِشوں کا ہی تو صَدَقَہ ہے کہ آج مُعاشَرے میں سُنَّتوں کی مدنی بَہاریں عام ہیں،کَل تک جوبَد عقیدہ تھیں،وَالِدَین کی  نافرمان تھیں ،فیشن کی شوقین تھیں ،گانےباجوں کی دلدادہ تھیں، اورعِشْقِ مَجازی کی آفت میں گِرِفتار تھیں ، اَلْغَرَض طرح طرح کے گُناہوں کی دَلدَل میں دھنسی ہوئی تھیں ،مگر جب اِصْلاحِ اُمَّت کا دَردرکھنے وا لی  مُخْلِص مبلغات دعوتِ اِسلامی نے خَوْفِ خُدا میں ڈُوب کر اُنہیں  فِکْرِ آخِرت پر مُشْتَمِل نیکی کی دَعْوَت پیش کی تو اُن کے دل نَرْم پڑ گئے اور وہ بھی دعوتِ اِسلامی سے وابستہ ہو کر سُنَّتوں کی دُھومیں مَچانے وا  لی بن گئیں ۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اِس