Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

ربِّ کائنات کی ہے۔ لہٰذا اپنی کوشِش کاکوئی نتیجہ نہ نکلنے پر ہرگز دِل چھوٹا نہ کریں بلکہ اِسے اپنے اِخْلاص کی کمی تَصَوُّر کرتے ہوئے رِضائے اِلٰہی کے لئے اِنْفِرادی کوشِش کا سِلْسِلہ جاری رکھئے اوراللہ پاک سے دُعا کر تی رہئے ۔اِس کے ساتھ ساتھ غَوْر کیجئے کہ مایُوسی کا شِکار ہو کر کہیں ہم شَیْطان کے وار کو کامیاب تو نہیں بنا ر ہیں ؟ لہذا خُود کو سنبھالئے اور مایُوسی سے دامَن چُھڑا کر اِنْفِرادی کوشِش کا سِلْسِلہ پھر سے شُروع کر دیجئے۔اے کاش!ہم سب کا ایسا ہی مدنی ذِہْن بن جائے اور ہم عِشْق ِرَسُول میں ڈُوب کر خَوْفِ خُدا سے لَرَزتے ہوئے ایسا بَیان  کرنے وا لی  بَن جائیں کہ اللہ پاک کی بندیوں کی اِصلاح کے سلسلے ہوں، اور گناہ کا زور ختم ہو جائے۔

یہ امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے اِخْلاص ہی کی بَرَکت ہے کہ آپ   کی زَبان ِ مُبارَک سے نکلنے والے اَلفاظ کے مبارَک اثرات دِل میں اُتَرتے چلے جاتے ہیں،جس کے نتیجے میں پچھلے گُناہوں پر شرمندگی مَحسوس ہوتی اورتَوْبَہ کی تَوْفِیْق ملتی ہے،نَمازکی ادائیگی پر اِسْتِقَامت نصیب ہوتی ہے،دِل میں نیکیوں کا شَوْق بیدار ہوتا ہے۔عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے آغاز سے پہلے اوربعد میں بھی آپ پر کئی آزمائشیں آئیں، مگر آپ نے ہِمَّت نہ ہاری بلکہ صَبْرواِسْتِقامَت کے ساتھ اب بھی ڈَٹے ہوئے ہیں اورتبلیغِ دِین کا اَہَمّ کام بہت اچھے انداز سے سَر اَنجام دے رہے ہیں۔آئیے!اَمِیْرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دِینی خِدمات کا مُخْتَصَر تَعَارُف سنتی ہیں، چُنانچِہ

اَمِیْرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی دِینی خِدمات

شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اِسلامی حضرت علّامہ مَولانا ابُو بِلال محمد اِلیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مثالی اور تاریخی کام کا مُنہ بولتا ثُبُوت یہ ہے کہ جن شعبوں میں مَدَنی کام کرنے کی ضرورت محسوس فرمائی،آپ اُن شُعبوں کو قائم کرنے میں مَصروف ہو گئے اور آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہکم و