Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

رہتے ہیں،نیکیاں کرنا نَفْس کیلئے بے حد دُشوار اور گُناہ کرنا بَہُت آسان ہوچُکاہے،مسلمانوں کی بے عملی  دِین کا دَرد رکھنے والیوں  کو گویا جھنجوڑ کر جگارہی ہے کہ یہاں بھی مدنی دورہ کی ضرورت ہے،یہاں بھی مدرسۃ المدینہ بالغات  کے ذریعے تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کی  ضرورت ہے، کاش!اس علاقے میں بھی مَدَنی انعامات کا فیضان عام ہو۔

افسوس! ضَروریات و سَہُوْلِیات کو حاصل کرنے کی حد سے زِیادہ جِدّوجُہْدنے مُسَلْمانوں کی بھاری تعداد کو فِکْرِ آخِرت سے بِالکُل غافِل کر دیا ہے،ذرا سوچئے! جَہَنَّم میں لے جانے والے اَعمال میں مَصْرُوف رہنے والیوں  کو جَنّت میں لے جانے والے اَعمال پر کون آمادَہ کرے  گا؟ہمیں خُود ہی ایک دوسرے کی اِصْلاح کی کوشِش کرنی ہوگی،’’نیکی کی دَعْوَت‘‘کا جَذبَہ بڑھانا ہوگا،لہٰذااِنْفِرادی کوشِش کو اپنی عادَت بنائیے، کیونکہ نیکی کی دَعوت میں اِنْفِرادی کوشِش کا بَہُت اَہَمّ کِرْدَار ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اِنْفِرادی کوشِش جیسے پاکیزہ عمل کے نتیجے میں ہمیں بے شمار دُنْیَوِی و اُخْرَوِی فَضائَل و بَرَکات بھی حاصِل ہوں گے۔آئیے!بَطورِ تَرْغِیْب3فَرامِینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنئے اور اپنے اندر اِنْفِرادی کوشِش کا جَذبہ بیدار کرنے کی کوشِش کیجئے:

نیکی کی دعوت کی ترغیب پر مُشْتَمِل3فَرامِینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

(1) ارشاد فرمایا : اللہ پاک کی قَسَم!اگر اللہ پاک تمہارے ذریعے کسی ایک کو بھی ہِدَایَت دے دے تو یہ تُمہارے  لئے سُرْخ اُوْنٹوں سے بہتر ہے۔(مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ،باب من فضائل علی بن ابن طالب، ص۱۳۱۱،حدیث :۲۴۰۶)

 (2) ارشاد فرمایا :جو نیکی کا راستہ دِکھلائے تو اُس کے لئے  نیکی کرنے والے کی طرح ثواب