Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

دے رہی ہیں؟''انہوں نے سارا ماجرا کہہ سنایا تو اسلامی بہنوں نے انہیں بَہُت حوصلہ دیا اور کہا کہ آپ دعوتِ اسلامی کے 12 ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کیجئے اور وہاں پر اپنے بچے کے لئے دعابھی مانگئے، اِنْ شَآءَ اللہآپ کا بیٹا صحّت یاب ہوجائے گا ۔ چُنانچِہ اس اسلامی بہن نے 12 اجتِماعات میں شرکت کی پُختہ نیّت کر لی ۔جب وہ پہلی مر تبہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی اورجب وہاں رقّت انگیزدعا ہوئی تو انہوں نے بھی اپنے ربِّ داوَر سے اپنے لخت جگر کی صحّت یابی کی گِڑگِڑا کر دُعا مانگی۔ اجتماع کے بعد جب وہ گھرواپَس آئیں تو انہیں اپنے بیٹے کی طبیعت پہلے سے بہتر دکھائی دی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ وَقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا بیٹا مکمَّل طور پر صحّت یاب ہوگیا۔یوں ڈاکٹروں کے اندیشے غَلَط ثابت ہوئے اور سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے ان کابیٹا چلنے پھرنے بھی لگا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰه اب ان کا سارا گھرانا دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر جنّت کی تیّاری میں مصروف ہے ۔

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پر جمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!مُسَلمانوں میں’’نیکی کی دَعْوَت‘‘عام کرنے کی جتنی ضَرورَت آج ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھی کیونکہ آج مسلمانوں کی بھاری اَکْثَرِیَّت بے عَمَلی کا شِکار ہے،مدنی مذاکروں میں بھی امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہمُعاشرے میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے گناہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اُمّتِ مُسلمہ میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا جذبہ بیدارکرنے کے لیے مدنی پھول عطا فرماتے