Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

رکھئے ۔شریک ہونے والیوں کا ہَدَ ف :فی ذیلی حلقہ کم از کم12(دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے ) ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع'' مَدَنی پھولوں'' کے مطابِق کیجئے۔اسلامی بہنوں کو مائیک ،میگا فون ، سی ڈی پلیئراوراِیکو ساؤنڈ وغیرہ اِستِعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہاس مدنی کام  کے بے شمار دُنیوی واُخروی فوائد ہیں،٭ ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع کی برکت سے اسلامی بہنوں سےملاقات وسلامکی سُنَّت عام ہوتی ہے۔٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماعکی برکت سے  علمِ دِین سےمالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائے جا تےہیں۔ ٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماعکی برکت سے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کیتشہیر و نیک نامی ہوتی ہے۔٭ہفتہ وار  سُنَّتوں  بھرے اجتماعمیں مانگی جانے والی دُعائیں قبول ہوتی ہیں،اس کےعلاوہ صحابَۂ کرام اور اولیائے کرام کی سیرتِ مبارکہ پربھی بیانات ہوتےہیں۔آئیے!بَطورِ تَرغِیْب ہَفْتَہ وار اِجْتِماع میں حاضِری کی ایک  مَدَنی بَہار سُنئےاور اِجْتِماع میں پابندی کے ساتھ حاضِر ہونےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

بیٹا چلنے پھرنے لگا

            بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کو کچھ اسلامی بہنیں نیکی کی دعوت دینے کے لئے ان کے  گھر جایا کرتی تھیں ،انہیں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع اور مدنی دورہ میں شرکت کی دعوت پیش کی جاتی  مگروہ سستی کے باعِث اِس سعادت سے محروم رہتیں۔ایک دن اچانک ان کے بیٹے کی طبیعت خراب ہو گئی، ڈاکٹرکو دکھایا تو اس نے اندیشہ ظاہر کیا کہ شاید اب یہ بچّہ عمر بھر ٹانگوں کے سہارے چل نہ سکے، نیزاس کا دماغی توازُن بھی ٹھیک نہیں رہا ۔یہ سن کر وہ اسلامی بہن بہت غمگین ہوئیں۔ ایک دن پھر وُہی اسلامی بہنیں نیکی کی دعوت کے لیے آئیں ۔ انہوں نے نئی اسلامی بہن  کے چہرے پر پریشانی کے آثار دیکھے تو غم خواری کرتے ہوئے پوچھا:''خیریت تو ہے آپ پریشان دکھائی