Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

بیش105 شُعبَہ جات میں مَدَنی کام جاری ہے،مَثَلاً،مَدَنی مُنّوں اور مُنِّیوں کو نُورِقرآن سے آراستہ کرنےکے لئے مَدْرَسۃُ الْمدینہ(للبنین و للبنات)‘‘،انہیں دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم دینے کے لئےدارُالْمدینہ(للبنین و للبنات)‘‘،بالغات اسلامی بہنوں کے لئے”مَدْرَسۃُ الْمدینہبالغات“ ، شَرعی رَہنمائی کے لئے”دَارُالاِفتااَہلسُنّت“،اور عَالِمَات تیارکرنےکے لئے”جامعۃُ المدینہ(للبنات)،پیغامِ اعلیٰ حضرت کو عام کرنے اور اِصْلاحی کُتُب کی فَراہَمی کے لئے”مَجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ‘‘،مدنی پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے” مَدَنی چینل“،روحانی علاج اور دُنیا بھر سے آنے والے ماہانہ ہزاروں مکتوبات ومیلز(Mails)کے جوابات کےلیے”مَجلسِ مکتوبات و تَعویذاتِ عَطّارِیَّہ ‘‘اِسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے اُن کی مختلف مجالس قائم ہیں، اسلامی بہنوں  کو بَاعَمَل بنانےکیلئے مَدَنی اِنعامات کا تُحْفَہاور دُنیا بھر کی اسلامی بہنوں کی  اِصْلاح کی کوشِش کیلئے دُنیا کے کئی مُمَالِک میں ہزاروں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِماعات“کی ترکیب ہوتی ہے،ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماعات میں کثیر اسلامی بہنیں شریک ہوتی ہیں خصوصی اِسلامی بہنوں کے لئے”مجلِس خصوصی اسلامی بہنیں “،مَخْتَلِف سَطْح کی مُشَاوَرَتوں کا قِیام“اور اِس طرح سُنَّتوں کی خِدمت کےشُعبہ جات کو قائم فرمانے کے بعد سارا نِظام ”مَرْکَزِی مَجْلسِ شُوْریٰ “کے حوالےکردیا،آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے شہزادے حضرت مولانا الحاج ابواُسیدعبیدرضا عطاری مدنی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کواپنا نائب مقررفرمایا اوران کی دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ساتھ مل کرمدنی کام کو آگے سے آگے بڑھانے کی مدنی تربیت بھی فرمائی۔وقتاً فوقتاً آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ بھی فرماتے ہیں اورضَرُورتاً اِصْلاح کےبغدادی پُھولوں سے بھی نَوازتے ہیں۔اِس کے عِلاوہ مَدَنی مُذَاکَروں اور رَسائِل وکُتُب عطا فرماکر بھی اُمّتِ مُسلمہ کو سُنَّتوں کے سانچے میں ڈھالنے کی بَھرپُورکوشِش فرماتے ہیں،آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی