Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

باوُجُود ہم سُستی یا شَرْم کے باعِث صِرْف اپنی اِصْلاح میں مَشْغُول رہ کر اُن کی اِصْلاح  سے غافِل رہتی  ہیں۔یاد رکھئے!اِصْلاح کی قُدْرَت ہونے کے بَاوُجُود پڑوسنوں اور گُناہوں میں مُبْتَلا اسلامی بہنوں کی اِصْلاح سے مُنہ موڑنا سَراسَر نُقْصان کا باعث ہے۔آئیے!اس ضمن میں ایک دل ہِلا دینے والی رِوایت سُنیے اورنیکی کی دعوت کی دُھوم مچانے کاذہن بنائیے،چنانچہ

پڑوسی کو گناہ سے نہ روکنے کا وبال

حضرت سیِّدُنا مالِک بن دِیناررَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ فرماتے ہیں: تَورا ت شریف میں لکھا ہُوا ہے کہ جس کا پڑوسی گُناہوں میں مُبْتَلا  ہواوروہ(اس کو روکنے کی قدرت ہونے کے باوُجود) نہ روکے تووہ بھی اُس گُناہ میں شریک ہے۔(الزھد لامام احمد،کتاب الزھد،ص۱۳۴،رقم:۵۲۷)

کٹے ہوئے کانوں والا بہرہ

حضرت سَیِّدُنااَنَس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ   عَنْہُ  فرماتے ہیں: جو کوئی سُنے کہ فُلاں شَخْص گُناہ کا مُرْتَکِب ہُوا اور پھروہ(اسے اس گناہ سے روکنے کی قدرت ہونے کے باوُجود)اُس گُناہ کرنے والے کونہ روکے تو قِیامت کے روز وہ کٹے ہوئے کانوں والا بہرا ہوگا۔(تنبیہ المغترین،الباب الرابع الخ،ومن اخلاقھم:امرھم بالمعروف الخ، ص۲۳۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! ہمارے بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن دیگر نیک کاموں کے ساتھ ساتھ اِصْلاحِ اُمَّت کے  مَدَنی جذبے سےمالا مال تھے،اُن کے دل ہمیشہ اُمَّت  کی اِصْلاح کے لئےبے قراررہا کرتے تھے،اُن کااِصْلاحِ اُمّت کا انداز رِقَّت و سوز سے بھرپُور ہُواکرتا  تھا،اگر کوئی شخص اِن سے