Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

ہے،ضَروریات و سَہُوْلِیات کو حاصل کرنے کی حد سے زِیادہ جِدّوجُہْدنے مُسَلْمانوں کی بھاری تعداد کو فِکْرِ آخِرت سے بِالکُل غافِل کر دیا ہے،ذرا سوچئے! جَہَنَّم میں لے جانے والے اَعمال میں مَصْرُوف رہنے والوں کو جَنّت میں لے جانے والے اَعمال پر کون آمادَہ کرے  گا؟ہمیں خُود ہی ایک دوسرے کی اِصْلاح کی کوشِش کرنی ہوگی،’’نیکی کی دَعْوَت‘‘کا جَذبَہ بڑھانا ہوگا،لہٰذااِنْفِرادی کوشِش کو اپنی عادَت بنائیے، کیونکہ نیکی کی دَعوت میں اِنْفِرادی کوشِش کا بَہُت اَہَمّ کِرْدَار ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اِنْفِرادی کوشِش جیسے پاکیزہ عمل کے نتیجے میں ہمیں بے شمار دُنْیَوِی و اُخْرَوِی فَضائَل و بَرَکات بھی حاصِل ہوں گے۔آئیے!بَطورِ تَرْغِیْب3فَرامِینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنئے اور اپنے اندر اِنْفِرادی کوشِش کا جَذبہ بیدار کرنے کی کوشِش کیجئے:

نیکی کی دعوت کی ترغیب پر مُشْتَمِل3فَرامِینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

(1) اللہ پاک کی قَسَم!اگر اللہ پاک تمہارے ذریعے کسی ایک کو بھی ہِدَایَت دے دے تو یہ تُمہارے لئے سُرْخ اُوْنٹوں سے بہتر ہے۔(مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ،باب من فضائل علی بن ابن طالب، ص۱۳۱۱،حدیث :۲۴۰۶)

 (2)جو نیکی کا راستہ دِکھلائے تو اُس کے لئے  نیکی کرنے والے کی طرح ثواب ہے۔(مسلم،کتاب الامارۃ، باب فضل اعانۃ الغازی…الخ،ص۱۰۵۰،حدیث: ۱۸۹۳)

(3)جس نے ہِدَایَت وبَھلائی کی دَعْوَت دی تواُسے اِس بھلائی کی پَیْرَوِی کرنے والوں کے برابر ثَوَاب مِلے گا(اور)اُن کے اَجَرْ(ثواب)میں کوئی کَمی واقِع نہ ہوگی اورجس نے گُمراہی کی دَعْوَت دی اُسے اُس گُمراہی کی پَیْرَوِی کرنے والوں کے برابر گُناہ ہوگا(اور)اُن کے گُناہوں  میں کوئی کَمی نہ ہوگی۔