Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat
(مسلم،کتاب العلم، باب من سن حسنۃ…الخ ،ص۱۴۳۸،حدیث:۲۶۷۴)
حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی اَحْمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اگر کسی کی تبلیغ سے ایک لاکھ (000،100)نَمازی بنیں تو اُس مُبَلِّغ کو ہَر وَقْت ایک لاکھ (000،100)نَمازوں کا ثواب(عَطا) ہوگا اور اُن نَمازیوں کو اپنی اپنی نَمازوں کا ثواب،اِس سے مَعْلُوم ہُوا!حُضُور(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کا ثواب مَخْلُوْق کے اَندازے سے وَرَاء(یعنی دُور) ہے۔ربِّ کریم فرماتا ہے:
وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍۚ(۳) (پ۲۹،القلم:۳)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:اوریقیناً تمہارے لیے ضرور بے انتہا ثواب ہے۔
ایسے ہی وہ مُصَنِّفِیْن(کتابیں لکھنے والے)جِن کی کِتابوں سے لوگ ہِدایَت پارہے ہیں قِیامت تک لاکھوں کا ثواب اُنہیں پہنچتا رہے گا ۔(مرآۃ المناجیح،۱/۱۶۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مَعْلُوم ہُوا!نیکی کی دَعْوَت چاہے اِنْفِرادی حَیْثِیَّت سے ہو یا اِجْتِماعی طور پر دینے والوں اور سُن کر عَمَل کرنے والوں سب کو دِین و دُنیا کی بے شُمار بَرَکتیں اور بَھلائیاں نصیب ہوتی ہیں،لہٰذانیکیوں کے شیدائی بن جائیے،دُوسروں کو نَماز ی بنانے کی مُہِمّ تیز سے تیز تَر کر دیجئے، جب بھی نَمازِ باجَمَاعَت کیلئے مسجِد جانے لگیں تودُوسروں کو تَرْغِیْب دے کر ساتھ لیتے جائیے،جنہیں نَماز نہیں آتی اُنہیں نَماز سکھایئے۔اگرہمارے سَبَب ایک بھی نَمازی بن گیا تو جب تک وہ نَمازیں پڑھتا رہے گا، اُس کی ہَر ہَر نَماز کا ہمیں بھی ثَوَاب مِلتا رہے گا۔عُمومًا عِشَاء کی نَماز کے بعد عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے تحت مختلف مساجد میں کم و بیش41مِنَٹ لگنے والے مَدْرَسۃُ المدینہ