Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

(بالِغان)میں داخِلہ لے لیجئے،اِس میں خُود بھی قرآنِ کریم سیکھئے اور دُوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔ہم سے سیکھنے والا جب جب تِلاوت کرے گا توہمیں بھی اُس کی تِلاوت کا ثَوَاب مِلتا رہے گا۔ہم خود بھی سُنَّتوں پر عَمَل کریں اور دُوسروں کو بھی عمل پر آمادہ کریں۔ اگر ہم نے کسی کو ایک سُنَّت سِکھا دی ،تو جب جب وہ اُس سُنَّت پرعمل کرے گا،ہمیں بھی اُس سُنَّت پر عمل کرنے والے کی طرح ثَوَاب مِلتا رہے گا اِنْ شَآءَاللہ۔

”مجلس ہفتہ وار اجتماع “

       مدنی دَورہ اور مَدَنی قافِلوں میں سُنَّتوں بھرے سَفَر کے ذَرِیعے اپنی اور دُوسروں کی اِصْلاح کی زور دارمُہِمّ چَلا کر مُسَلْمانوں کو’’نیک‘‘ بَنانے کی’’مَشِیْن‘‘بن جائیے اور عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی  دنیا بھر میں کم و بیش 105شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہی ہے،انہی میں سے ایک شعبہ’’مجلس ہفتہ وار اجتماع‘‘ بھی ہے۔مجلس ہفتہ وار اجتماع عموماً3سے5 ارکان پر مُشْتَمِل ہوتی ہے۔ قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کا جَدْوَل بنانا،تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن پہلے بتانا۔اجتماع گاہ بالخصوص داخلی دروازوں پر حفاظت کے پیش نظر حارِسین مُقَرَّر کرنا ۔اسپیکر،لائٹس،جنریٹر اور یو پی ایس کا مناسب انتظام کرنا،وُضوخانہ و اِستنجاخانوں پر پانی وغیرہ کا انتظام کرنا،اجتماع گاہ اور مسجد کی صفائی کا خیال رکھنا،دریاں و چٹائیاں بچھانا اور اجتماع کے اختتام پر اُٹھانا، بستوں،وضوخانہ اورمسجد کی چھت پر گفتگو میں مصروف  اسلامی بھائیوں کو  نرمی و شفقت سے سنتوں