Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

اِخْلاص کی کمی تَصَوُّر کرتے ہوئے رِضائے اِلٰہی کے لئے اِنْفِرادی کوشِش کا سِلْسِلہ جاری رکھئے اوراللہ پاک سے دُعا کرتے رہئے ۔اِس کے ساتھ ساتھ غَوْر کیجئے کہ مایُوسی کا شِکار ہو کر کہیں ہم شَیْطان کے وار کو کامیاب تو نہیں بنا رہے ؟ کیا کبھی دُنیوِی فَائدوں کو حاصل کرنے کے لئےکی جانے والی کوشِش کے ناکام ہونے پر ہم نے اُسے بھی مُکَمَّل طور پر چھوڑ دیا؟اگر جواب نَفِی میں ہو تو خُود کو سنبھالئے اور مایُوسی سے دامَن چُھڑا کر اِنْفِرادی کوشِش کا سِلْسِلہ پھر سے شُروع کر دیجئے۔اے کاش!ہم سب کا ایسا ہی مدنی ذِہْن بن جائے اور ہم عِشْق ِرَسُول میں ڈُوب کر خَوْفِ خُدا سے لَرَزتے ہوئے ایسا بَیان  کرنے والے بَن جائیں کہ اللہ پاک کے بندوں کی اِصلاح کے سلسلے ہوں،مسجدیں آباد ہو جائیں،گناہ کا زور ختم ہو جائے۔

یہ امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے اِخْلاص ہی کی بَرَکت ہے کہ آپ   کی زَبان ِ مُبارَک سے نکلنے والے اَلفاظ کے مبارَک اثرات دِل میں اُتَرتے چلے جاتے ہیں،جس کے نتیجے میں پچھلے گُناہوں پر شرمندگی مَحسوس ہوتی اورتَوْبَہ کی تَوْفِیْق ملتی ہے،نَمازکی ادائیگی پر اِسْتِقَامت نصیب ہوتی ہے،دِل میں نیکیوں کا شَوْق بیدار ہوتا ہے اور  مَدَنی قافِلوں  میں سَفَر کا ذِہْن بنتا ہے۔عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے آغاز سے پہلے اوربعد میں بھی آپ پر کئی آزمائشیں آئیں، مگر آپ نے ہِمَّت نہ ہاری بلکہ صَبْرواِسْتِقامَت کے ساتھ اب بھی ڈَٹے ہوئے ہیں اورتبلیغِ دِین کا اَہَمّ کام بہت اچھے انداز سے سَر اَنجام دے رہے ہیں۔آئیے!اَمِیْرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دِینی خِدمات کا مُخْتَصَر تَعَارُف سُنتے ہیں، چُنانچِہ

اَمِیْرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی دِینی خِدمات