Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

یہ بھی معلوم ہوا نبیِ دوجہاں، مالکِ کون و مکاں صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بڑا کوئی سخی نہیں، دودھ کا صرف ایک ہی پیالہ تھا،آپ عَلَیْہِ السَّلَامخود ہی اسے استعمال فرماسکتے تھے مگر یہ گوارا نہ ہوا بلکہ فیض اور جُود کے دریا بہانے والے آقا، منگتوں کے دامن بھر دینےوالے داتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اصحابِ صُفّہ کو بُلا کر انہیں بھی اور جنابِ ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کو بھی دودھ پلا کر اپنی سخاوت کے دریا بہادیئے۔ ایسا کیوں نہ ہو کہ ہمارے آقا، دوعالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  تمام بنی آدم میں سب سے بڑھ کر سخی ہیں۔ جیسا کہ حضرت اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ عَنْہ  سے روایت ہے کہ ایک بار رسولِ خدا،مکی مدنی آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو کہ سب سے بڑا سخی کون ہے؟ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی:اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ تو آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے ارشاد فرمایا: اللہ پاک سب سے بڑھ کر جوّادہے، پھر تمام اولادِ آدم میں سب سے بڑھ کر سخی میں ہوں۔ (شعب الایمان،الثامن عشر ،باب فی نشر العلم، ۲/۲۸۱، حدیث:۱۷۶۷ملتقطا)            

ہم بھکاری وہ کریم ان کا خدا ان سے فُزُوں

اور نا کہنا نہیں عادت رسولُ اللہ کی

(حدائقِ بخشش،ص۱۵۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اصحابِ صُفّہ کون تھے؟

      اے عاشقانِ صحابہ و اہلِ بىت!اس واقعے میں حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کا بھی ذکر ہے اور ساتھ میں دیگر اصحابِ صُفّہ کا بھی تذکرہ ہے۔خود حضرت سَیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  اصحابِ صُفّہ