Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

          12 مدنی کاموں میں سے  اس مدنی کام ”ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ  کے 72صفحات پر مشتمل رسالے”ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“ کا مطالعہ کیجئے،تمام ذمہ دارانِ دعوت اسلامی بالخصوص مدنی مذاکرہ کی مجالس کے نگران واراکین تو اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں ،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami .netسے بھی پڑھا جاسکتا ہے۔

          اس رسالے کے مطالعے کی برکت سے آپ جان سکیں گے٭مدنی مذاکرہ کی اہمیت٭اجتماعی مدنی مذاکرے میں شرکت کے طریقے٭مدنی مذاکرے کے بارے میں امیر اہلسنت  کے مدنی پھول ٭مدنی مذاکرے کے متعلق مرکزی مجلس شوری کے مدنی پھول٭مدنی مذاکرے کے 26 مدنی پھول٭مدنی مذاکرے کی شرعی وتنظیمی احتیاطیں وغیرہ۔

          آئیے!بَطورِتَرغِیْب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھمدنی مذاکرےمیں شرکت کی نِیَّت کیجئے، چنانچہ

گناہوں سے توبہ کر لی!

       واہ کینٹ(پنجاب پاکستان )کےایک اسلامی بھائی معاشرے کے دیگر  نوجوانوں کی طرح متعدد اَخلاقی برائیوں میں مُبتلاتھے ۔مثلاًفلمیں ڈرامےدیکھنا،کھیل کُود میں وَقْت بربادکرنا،موبائل فون اور انٹر نیٹ میں وقت صرف کرنا ان کا محبوب مشغلہ تھا۔ ایک دن  انہیں مدنی چینل  پر مدنی مذاکرہ دیکھنےکی سعادت نصیب ہوئی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! مدنی مذاکرہ  دیکھنے اور سننے کی برکت سے انہیں کافی سکون ملا اور  انہوں نے اپنے تمام پچھلے گناہوں سےتوبہ کرلی اور فرائض وواجبات کاعامِل بننےکےلئے کوشاں ہوگئے ، چہرے پرایک مُٹھی داڑھی سجالی اورسُنّت کےمطابق مدنی حُلیہ بھی اپنا لیا، اللہ کریم  کامزید کرم یہ ہواکہ والدین