Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

المدینہ کی1250 صَفحات پرمشتمل کتاب،’’بہارِ شریعت‘‘جلداوّل صَفْحَہ 481پر ہے: مرد کےلیے ناف کےنیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک’’ عورَت ‘‘ ہے، یعنی اس کاچھپانافرض ہے۔ ناف اس میں داخِل نہیں اور گھٹنے داخِل ہیں۔٭تکبُّر کے طور پر جو لباس ہو وہ ممنوع ہے تکبُّرہے یا نہیں اِس کی شَناخت یوں کرے کہ ان کپڑوں کے پہننے سے پہلے اپنی جو حالت پاتا تھا اگر پہننے کے بعد بھی وُہی حالت ہے تو معلوم ہوا کہ ان کپڑوں سے  تکبُّر پیدا نہیں ہوا۔ اگر وہ حالت اب باقی نہیں رہی تو تکبُّر آگیا۔ لہٰذا ایسے کپڑے سے بچے کہ    تکبُّر بہت بُری صِفَت ہے۔

(بہارِشریعت ج۳ص۴۰۹ ،رَدُّالْمُحتارج ۹ ص ۵۷۹)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے ”101 مدنی پھول“ اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ وار اجتماع کے بیان کی جھلکیاں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہ آئندہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کا موضوع ہے”معاشرے کی اصلاح “۔جس میں بیان کیاجائے گا کہ٭ معاشرے کی اصلاح کیسے ممکن  ہے؟ ٭وہ کون سی  بیماریاں ہیں جنہوں نے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،٭معاشرے کو بہتر سے بہتر بنانے میں امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاور دعوتِ اسلامی کا کیا کردار ہے،لہٰذا آئندہ جمعرات ہفتہ وار اجتماع میں نہ صرف خود آنے بلکہ دوسرے نئے اسلامی بھائیوں کو بھی  انفرادی کوشش