Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

مالکِ کَونین ہیں گو پاس کچھ رکھتے نہیں

دو جہاں کی نعمتیں ہیں ان کے خالی ہاتھ میں

(حدائقِ بخشش، ص۱۰۳)

 حضرت سیدنا ابو ہُریرہ  رَضِیَ اللہُ عَنْہ   نے ایک مرتبہ دعا مانگی اَللّٰهُم إني أَسْأَلُكَ عِلمًا لَا یُنسَى”اے اللہ  پاک میں تجھ سے ایسا علم مانگتا ہوں جو کبھی نہ بھولوں۔“رسولِ خدا،شہِ ارض و سما صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کی دعا پر ” آمین“  فرمایا۔ (المستدرک علی الصحیحین، ۴/۶۴۹، حدیث: ۶۲۱۴)آپ کے پاس ہزار گِرہیں لگا ہوا ایک دھاگا تھا، جس پر تسبیح پڑھے بغیرنہیں سوتے تھے۔(صفۃ الصفوۃ ، ۱/۳۵۱)

آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  ہرمہینے کے آغاز میں تین روزے رکھتے اور اگر کسی وجہ سے نہ رکھ پاتے تو مہینے کے آخرمیں تین روزے رکھ لیتے۔ (ماخوذ اَز مسند احمد، ۳/۲۶۸، حدیث: ۸۶۴۱) آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمدینۂ منورہ کے قبرستان ”جنّت البقیع“ میں مدفون ہیں۔

مجْلسِ حکیم :

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی 105 شعبہ جات میں مدنی کاموں کی دُھومیں مچانے میں مصروف  ہے، اِنہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ "مجلس حکیم "بھی ہے ،مجلس حکیم کا کام  ملک اور بیرونِ ملک کی نیشنل کونسل فارطب، یونیورسیٹیز،مطب ،دواساز ادارے ،دواخانے، پنسار سٹور سے منسلک اسلامی بھائیوں اور با اثر حکماو شخصیات میں  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِاسلامی کے مدنی پیغام کو عام کرنا  اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدنی مقصد مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ،اِنْ شَآءَ اللہ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینا ہے۔