Book Name:Ambiya-e-Kiraam Ki Naiki Ki Dawat

کرنا چاہئے اور12مدنی کاموں کی دُھومیں مچانی چاہئیں،کہیں صدائے مدینہ کے ذریعے ہم  مسجدوں کی آبادکاری کا ذریعہ بن سکتے ہیں تو کہیں"بعدِ فجرمدنی حلقے"کے ذریعے فیضانِ قرآن سے مالامال ہو سکتے ہیں،کہیں "مسجد درس" کے ذریعے عاشقانِ رسول تک علمِ دِین کی کِرنیں پہنچا سکتے ہیں توکہیں"مدرسۃ المدینہ بالغان"کی برکت سے تعلیمِ قرآن کی برکتوں سے مالا مال ہوکراوروں تک بھی اس کی برکات پہنچا سکتے ہیں کہیں"چوک درس"کے ذریعے مسجدوں سے دُور،نمازوں سے دُورعاشقانِ رسول تک سُنّتوں کا پیغام پہنچاسکتے ہیں توکہیں " ہفتہ واراِجتماع "کے ذریعے غُلامانِ مصطفےٰ کوعلمِ دِین سیکھنے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں کہیں" یومِ تعطیل اعتکاف "کے ذریعے شہرواطراف کے اُن عَلاقوں میں نیکی کی دعوت عام کرسکتے ہیں،جہاں پرابھی مدنی کام شروع ہی نہیں ہوا یا شروع تو ہوچکاہے مگرمزید مضبوطی کی حاجت ہے،کہیں "ہفتہ وارمدنی مذاکرے "میں امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے بٹنے والی علمِ دِین کی لازوال دولت کوعاشقانِ رسول تک پہنچا سکتے ہیں تو کہیں"ہفتہ وارمدنی حلقہ"کے ذریعے گھرگھرسُنّتوں بھرے بیانات/مدنی مذاکرے (آڈیو،ویڈیو) دِکھاکر،سُناکر نیکی کی دعوت پہنچا سکتے ہیں،کہیں "مدنی دورہ "کے ذریعے گھرگھر،دکان دکان جاکر "مسجد بھروتحریک "کے لیے عاشقانِ رسول تیارکرسکتے ہیں،تو کہیں نیک بننے کے نُسخے"مدنی انعامات " کو عام کرسکتے ہیں،اِسی طرح"مدنی قافلوں"میں خودبھی سفرکرکے اور دُوسروں کو بھی سفرکرواکے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنے میں ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

اللہ   پاک ہمیں انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی دی جانے والی نیکی کی دعوت کے صدقے دِینِ اسلام پر ثابت قدمی نصیب فرمائے،نیکی کی دعوت عام کرنے میں آنے والی تکلیفوں،پریشانیوں،آزمائشوں کوہمّت و صبرکے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔