Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

برپاہواہے۔٭”مدنی دورہ“کی برکت سے مسجد میں نمازیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔٭”مدنی دورہ“ مُعاشرے کےبگڑے ہوئے  اَفْرادکو دعوتِ اسلامی  کے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔٭”مدنی دورے“کی برکت سے اسلامی بھائی فرائض کے ساتھ ساتھ صلوٰۃ و سُنَّت پر عمل کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔لہٰذا ہمیں بھی  وَقْت نکال کر اِس عظیم مدنی کام میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینا چاہئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اِس مدنی کام کا رِسالہ بنام”مدنی دورہ“بھی مکتبۃ المدینہ سے شائع ہوچکاہے،مدنی دورے کے بارے میں مزیداہم تنظیمی معلومات جاننے کے لیے اِس رِسالے کا مطالعہ کیجئے۔آئیے! بطورِ ترغیب مدنی دورے کی ایک مدنی بہارسُنتے ہیں،چنانچہ

مسجد کی طرف چل پڑے

بابُ الاسلام سندھ کےشہرٹنڈوآدم میں3دن کیلئےعاشقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافلہ پہنچا۔نمازِ عصرکےبعدگونگےبہرےاسلامی بھائی عمومی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی دورے کیلئے گئےاور مسجد کےقریب ایک میدان میں کرکٹ(Cricket) کھیلنے والے نوجوانوں کے پاس پہنچے۔ایک عمومی اسلامی بھائی نے بتایا کہ ہمارے ساتھ قوتِ سماعت وگویائی سےمحروم اسلامی بھائی بھی ہیں، یہ آپ کواشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت پیش کریں گے۔گونگےبہرےاسلامی بھائی نےاشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مسجد میں ساتھ چلنےکی ترغیب دلائی۔اس کےبعد عمومی اسلامی بھائی نےبھی ترغیب دلائی:اَلْحَمْدُلِلّٰہ نیکی کی دعوت سُن کروہ کرکٹ کھیلنےوالے نوجوان سر جُھکائےمُبَلِّغ کےساتھ مسجدکی طرف چل پڑےاور اس طرح ”مدنی دورے“کی بَرَکت سے  نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد