Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

مجلس امامت کورس

لہٰذا جشنِ ولادت کی خوشیاں منانے کے لئے آپ بھی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اور سنتوں کو عام کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش104 شعبہ جات میں نیکی  کی دعوت کی دھومیں مچانے اور سنتوں کو عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے،انہی شعبہ جات میں سے ایک”مجلس اِمامت کورس“بھی ہے۔جو امامت کے خواہش منداسلامی  بھائیوں کو امامت کورس کرواتی ہے۔امامت کورس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے شیخِ طریقت،امیراَہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہارشادفرماتے ہیں:”جو شخص امامت  کرنا چاہے اسے چاہئے کہ وہ امامت کورس ضرور کرے اگرچہ مدنی ہی کیوں نہ ہو کیونکہ امامت کورس میں بالخصوص امامت کے مسائل پر ہی تربیت کی جاتی ہے۔“ عاشقانِ رسول کی صحبتوں سے مالا مال  امامت کورس میں جو کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اس کی تفصیلات معلوم ہوجانے کے بعددین کا درد رکھنے والا ہر مسلمان شاید یہ حسرت کرے گا کہ کاش!مجھےبھی امامت کورس کرنے کی سعادت حاصل ہوجائے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امامت کورس میں بنیادی عقائد پر بہترین تربیت کی جاتی ہے،امامت کورس میں وضو،غسل،نماز، امامت،کفن دفن،پاکی ناپاکی،نکاح پڑھانےاور چندے وغیرہ کےمسائل سکھائے جاتے ہیں،امامت کورس میں قواعد و مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنااورپڑھانا سکھایا جاتا ہے،امامت کورس میں اخلاقی تربیت کابھی سلسلہ ہوتا ہے،امامت کورس میں مدنی کام کرنےکی بھی بھرپورتربیت کی جاتی ہے جبکہ کورس کےاختتام پر سند بھی پیش کی جاتی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہامامت کورس کی برکت سےاسلامی بھائی امام بن کر رُخصت ہوتے اور معاشرے میں عزت کا مقام پاتے ہیں،لہٰذا جس سے بن پڑےاسے ضرور امامت کورس کےذریعے علمِ دین حاصل کرنا چاہئے۔اللہ کریم دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہر اسلامی بھائی