Share this link via
Personality Websites!
ہو کہ رَبِیْعُ الاوّل شریف کا چاند نظر آگیا ہے۔
(2)تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران و ذِمّہ داران رَبِیْعُ الاوّل شریف میں خُصُوصِیَّت کے ساتھ کم اَزْ کم تین(3) دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں اور اسلامی بہنیں ایک ماہ تک روزانہ گھرکے اندر(صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحْرَموں میں)مَدَنی دَرْس جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نِیَّت فرمائیں۔
(3)اگرجھنڈے پر نَقشِ نَعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اِس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو، نہ ہی زمین پر تشریف لائے نیز جُوں ہی رَبِیْعُ الاوّلشریف کا مہینا تشریف لے جائے فوراً اُتار لیجئے۔ اگراحتِیاط نہیں کر پاتے اور بے ادَبی ہوجاتی ہے تو سادہ مَدَنی پرچم لہرایئے۔(سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ بھی اپنے مکانِ بے نشان پر سادہ مَدَنی پرچم لگواتا ہے۔)
(4)مکتبۃ المدینہ کا تحریر کردہ پمفلٹ ’’جَشنِ وِلادَت کے12مَدَنی پُھول‘‘ ممکن ہو تو 112ورنہ کم اَزْ کم12عدد نیز ہوسکے تو رسالہ صُبحِ بہاراں12عدد مکتبۃُ المدینہ سے ہَدِیّۃً حاصل کرکے تقسیم کیجئے۔خُصُوصاً اُن تنظیموں کے سربراہوں تک پہنچائیے جوجَشنِ وِلادَت کی دُھومیں مَچاتے ہیں۔
(5)بارہویں شب اجتِماعِ میلاد میں گزار کربوقتِ صبحِ صادِق اپنے ہاتھوں میں مَدَنی پرچم اُٹھا ئے، دُرُود و سلام کے ہار لئے ،اشکبار آنکھوں سے صبحِ بہاراں کا استِقبال کیجئے۔ بعد نَمازِ فَجر سلام وعید مبارَک کہہ کر ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات فرمایئے اور سارا دن عید کی مبارَکباد پیش کرتے اور عید ملتے رہئے۔
(6)میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہرپیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے رہے۔ آپ بھی یادِ مصطَفٰے میں12 ربیعُ الاوّل شریف کو روزہ رکھ کر مَدَنی پر چم اُٹھائے جُلوسِ میلاد میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami