Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کیسی والہانہ مَحَبَّت اور تعظیم کیا کرتے تھے کہ عمر میں بڑےہونے کے باوُجُود بھی بڑا ہونے کی نسبت رَسُوْلُاللہ کی طرف ہی کرتے۔لہٰذاہمیں چاہیے کہ ہم بھی عشقِ مُصْطَفٰے کی شمع نہ صرف اپنے دل میں روشن کریں بلکہ اپنی اَوْلادکوبھی صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکےعشقِ رسول کے پیارے پیارےواقعات سُناکر بچپن ہی سےا ن کے دل میں مَحَبَّتِ رسول کو مضبوط کریں۔اس کےلیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی274 صفحات پرمُشتمل کتاب ”صحابۂ  کرام کا عشقِ رسول “ کامُطالَعہ بے حدمُفید رہے گا۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے مُشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہوکرہرماہ تین(3) دن کےمدنی  قافلے میں سفر،مدنی اِنْعامات پرعمل،مدنی مُذاکروں اور ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی  برکت سےبھی اِنْ شَآءَ اللہ عشقِ رسول کی دولت  نصیب ہوگی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک کام ”مدنی دورہ“

میٹھے میٹھے ا سلامی بھائیو!عشقِ رسول کی نعمت پانے کا ایک اوربہترین ذریعہ مَدَنی دورہ“بھی ہے۔”مدنی دورے“میں گھرگھر،دکان دکان جاکرنیکی کی دعوت دی جاتی ہے،ذیلی حلقوں میں ہفتہ وارمدنی دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ مدنی قافلے کے جدول کے مطابق روزانہ ”مدنی دورے“کی ترکیب  ہوتی ہے۔٭نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اَہَمّ فَریضہ ہے کہ تمام ہی  اَنْبیائےکرام عَلَیْہِمُ السَّلَام بلکہ خُود سیّدُ الْانبیاء،محبوبِِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوبھی اسی مقصد کے لئے  دُنیا میں بھیجا گیا،ان مُقدَّس ہستیوں  نے ڈھیروں مُشکلات اورتکلیفیں  برداشت کیں لیکن نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے روکنے کے اِس عظیم فریضے کوبخُوبی سَراَنجام دیا۔٭”مدنی دورے“کی بَرَکت سے کئی لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب