Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

شریک ہوں۔جہاں تک ممکِن ہو باوُضو رہئے۔ لب پر نعتوں کے نغمے سجائے، دُرُود و سلام کے پھول برساتے، نگاہیں جھکائے پُر وقار طریقے پر چلئے۔اُچھل کود مچا کر کسی کو تنقید کا موقع مت دیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تعزیت کرنے کے مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے”نیک بننے کا نسخہ“سےتعزیت کرنے کے مدنی پھول سنتےہیں:پہلے(2)فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے۔(1)جوکسی مصیبت زدہ سے تعزیت کرےگااس کےلئےاس مصیبت زدہ جیساثواب ہے۔( ترمذی، کتاب الجنائز ،باب ماجاء فی اجر من عزی مصابا،۲/۳۳۸ ،حدیث: ۱۰۷۵)(2)جوبندۂ مومن اپنےکسی مصیبت زدہ بھائی کی تعزیت کرے گا اللہ پاک قیامت کےدن اُسےکرامت کاجوڑا پہنائےگا۔( ابن ماجہ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی ثواب من عزی مصابا،۲/۲۶۸ ، حدیث: ۱۶۰۱)٭تعزیت کا معنیٰ ہے:مصیبت زدہ آدمی کو صبر کی تلقین کرنا۔تعزیت مسنون(یعنی سنّت)ہے۔(بہار ِشریعت،۱/۸۵۲)٭دفن سےپہلےبھی تعزیت جائز ہے، مگر افضل یہ ہے کہ دفن کے بعد ہو یہ اُس وقت ہےکہ اولیائے میّت(میّت کے اہلِ خانہ)جَزَع وفَزَع(یعنی رونا پیٹنا)نہ کرتے ہوں، ورنہ ان کی تسلی کے ليے دفن سے پہلے ہی کرے۔( الجوہرۃ النيرۃ، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز، ص۱۴۱)

﴿ اعلان :

تعزیت کرنےکے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد