Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

دل کی گرمی نکل جاتی ہے،اس لئے اس (بغیرنوحہ) رونے سے ہرگز منع نہ کیا جائے۔(مرآۃ المناجیح ،۲/۵۰۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭مہمان کی میزبان کے لئے دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”مہمان کی میزبان کے لئےدعا“یادکروائی جائےگی۔دُعایہ ہے:

اللّٰهُمَّ، بَارِكْ لَهُمْ فِي مَا رَزَقْتَهُمْ،وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ۔

(مسلم،کتاب الاشربۃ،باب استحبابوضع النوی…الخ،ص۱۱۳۰،حدیث:۲۰۲۴)

   ترجمہ:الٰہی! تُو جوانہیں روزی دے اس میں بَرَ کت دے اور انہیں بخش دے اور ان پر رحم فرما۔(خزینۂ رحمت ،ص ۱۱۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مدنی انعامات کے رِسالے سے آج کی فکر ِمدینہ(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مدنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔