Share this link via
Personality Websites!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!جس طرح خُودتاجدارِاَنبیا،سرورِ ہردوسَرا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ اَقْدَس کی تعظیم ضروری ہے،اِسی طرح آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت رکھنے والے اَصْحاب و اَزْواج ،آل واَوْلاداور تَبُّرکات کے ساتھ ساتھ آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے ذِکْرِ اَقْدس کی بھی تعظیم ضروری ہے۔یُوں توتمام ہی دِینی مَحافل میں ذِکْرِ مُصْطَفٰے کیا جاتا ہے،لیکن اِجتماعِ میلاد میں خصوصیت کے ساتھ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ذِکْرِ خَیْرہوتا،آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان وعظمت کو بیان کیاجاتا اورآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سیرتِ مُبارَکہ کے پیارےپیارے واقعات سُنائے جاتے ہیں،لہٰذاجشنِ عیدِمیلادُالنبی مَنانا بھی تعظیمِ مُصْطَفٰے ہی کی ایک صُورت ہے۔(روح البیان ،ج۹،ص۵۶)
حضرت سَیِّدُنا اِمام جلالُ الدِّین سُیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:مِیلادِمُصطفٰےمنانےمیں آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مرتبے کی تعظیم ہے۔(الحاوی للفتاوی ،ج۱،ص۲۲۲)اسی طرح حضرت سَیِّدُنا محمد بن یُوسف صالحی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:مِیلاد منانے سے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مَحَبَّت اورتعظیم ہوتی ہے۔(سبل الہدی والرشاد،ج۱، ص۳۶۵)ہماری خُوش نصیبی کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہعنقریب رَبِیْعُ الْاَ وَّل کا مُبارَک مہینا ہمارے درمیان جَلوہ گر ہونے والا ہے ،اس رحمتوں والے مہینے کے آتے ہی عاشقانِ رسول کے دلوں میں خُوشیوں کی لہر دوڑ جاتی ہے اوروہ جشنِ عید میلادُالنبی کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں اور کیوں نہ ہوں کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمدپرتو پُوری کائنات خوش ہوگئی،عرش خُوشی سے جُھوم اُٹھا، کُرسی بھی خُوشی سے اِترانے لگی اور جِنّوں کو آسمان پر جانے سے روک دیا گیا، تو وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے: بے شک ہمیں اپنے راستے میں بڑی مَشَقَّت کا سامنا ہوا ہے اور فرشتے اِنتہائی خُوشی سے تسبیح خوانی کرنے لگے، ہوائیں جُھوم جُھوم کرچلنے لگیں اور بادلوں کو ظاہر کردیا،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami