Book Name:Huzur-e-Pak Ki Ummat Ki Khasusiyaat

ترجمۂ کنزالایمان:تم بہتر ہو اُن سب اُمتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور بُرائی سے منع کرتے ہو  اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔

تفسیرِخازن میں اس آیتِ مبارکہ کے تحت لکھا ہے:اس اُمَّت کو نیکی کا حکم دینے اور برائی سے  منع کرنےکی بدولت دیگر تمام امتوں پر فضیلت دی گئی ہے اور اسی سبب سے یہ امت تمام امتوں میں سب سے بہترین امت ہے، پس ثابت ہوا! اس امت کے بہترین ہونے کی وجہ(Reason) اس کے  افراد کا نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنا ہے ۔(تفسیرِ خازن،پ ۴،آل عمران،تحت الآیة:۱۱۰ ،۱/۲۸۹)

اُمّتِ محبوب کے6فضائل

حَکِیمُ الامُت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بیان کردہ آیتِ مُبارَکہ  کی تفسیرمیں فرماتے ہیں:حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمّت کے بے شمار فضائل ہیں،یہاں ان میں سےکچھ عرض کئے جاتے ہیں:(1)یہ اُمّت آخر اُمَمْ ہے،گزشتہ اُمتوں کے عُیُوب قرآنِ کریم میں بیان ہوئے،جس سے وہ ساری دُنیا میں بدنام ہوگئیں ،مگر اِس اُمّت کے بعد نہ کوئی نیا نبی آئے گا ،نہ کوئی آسمانی کتاب جس میں اِس کے عُیُوب بیان ہوں،غرضیکہ اس اُمّت کی پردہ پوشی کی گئی۔(2)پچھلی کُتُب میں اس اُمّت کے اَوصاف کا ذِکرتو تھا ان کے عُیُوب کا تذکرہ نہ تھا جس کے باعِث وہ لوگ اس اُمّت میں ہونے کی تمنّا (Wish)کرتے تھے۔(3)جیسے ربِّ کریم نے دیگر اَنبیائے کرام(عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام) کو نام لے کر پُکارا ہمارے حُضُورِانورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو اَلْقاب سے،اسی طرح ان کی اُمتوں کونَسَبی ناموں سے پکارا گیا:(یٰبَنِیۡۤ اِسْرَآءِیۡلَ، یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ ہَادُوۡۤا)وغیرہ مگر اس اُمّت کو(یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا)کے دِلکش و پیارے خطاب سے نوازا گیا۔(4)پچھلی اُمتیں اپنے نبیوں کے بعد ساری ہی گمراہ ہو جاتی تھیں مگر اِس اُمّت میں تا قیامت ایک فرقہ(سوادِ اعظم یعنی اہلسنّت وجماعت) حق پر رہے گا۔(5)اِس اُمّت میں ہمیشہ اَولیاءُاللہ وعُلَمائے رَبّانی ہوتے رہیں گے،جس درخت کی جڑ ہری رہے اس میں پھل پھول آتے ہی رہتے ہیں۔(6)یہی اُمّت کل قیامت کے دِن بارگاہ ِ الٰہی میں گزشتہ نبیوں کی گواہی دے گی کہ خدایا !انہوں نے اپنی قوموں کو تبلیغ کی تھی ۔( تفسیرنعیمی،پ۴،آل عمران،تحت الآیۃ:۱۱۰،٤/٩)

اے  خدائے  دو  جہاں  احسان   تیرا   ہے   بڑا

تو  نے  پیدا  ان  کی  امّت میں ہمیں فرمایا  ہے

(وسائل بخشش مرمم،ص۴۶۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اُمّتِ سرکار کو ربِّ کریم نے جن خصوصیات سے نوازا ہے ان میں سے ایک