Book Name:Huzur-e-Pak Ki Ummat Ki Khasusiyaat

پروردگار!تو انہیں میری اُمَّت بنا دے۔ ‘‘اللہ پاک نےارشادفرمایا:’’اےموسٰی!وہ احمدِمجتبیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمّت ہے۔“

        حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے تورات میں دیکھاتوعرض کی:’’اے اللہ پاک!ان کے مَصاحِف ان کے سینوں میں(محفوظ)ہوں گے،وہ اہْلِ جنت کا سا مختلف(Different) رنگوں کا لباس پہنیں گےاور فرشتوں کی طرح صفیں بناکر نماز پڑھیں گے،مساجد میں ان کی آوازیں شہد کی مکھی کی بھنبھناہٹ کی طرح ہوں گی اور جہنم میں ان میں سے وہی شخص داخل ہوگا جو نیکیوں سے اس طرح خالی ہوجیسے پتھر درخت کے پتوں سےخالی ہوتاہے۔‘‘یہ کہہ کرحضرتِ سیِّدُناموسٰیعَلَیْہِ السَّلَامنےعرض کی:’’اے میرے پروردگار!توانہیں میری اُمَّت بنادے۔‘‘اللہ پاک نےارشادفرمایا:’’اےموسٰی!وہ احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اُمَّت ہے۔‘‘جب حضرت سیِّدُنا موسٰی عَلَیْہِ السَّلَامکواس فضیلت سے تعجب ہونےلگا جواللہ پاک نےسیِّدُالانبیاءصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور اُن کی اُمَّت کوعطافرمائی تو کہنے لگے:”کاش!میں حضرت سیِّدُنامحمدِمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےاصحاب  میں سے ہوتا۔“تو اللہ پاک نے ان کی رضا کےلئےتین آیات نازل فرمائیں:

قَالَ یٰمُوْسٰۤى اِنِّی اصْطَفَیْتُكَ عَلَى النَّاسِ بِرِسٰلٰتِیْ وَ بِكَلَامِیْ ﳲ فَخُذْ مَاۤ اٰتَیْتُكَ وَ كُنْ مِّنَ الشّٰكِرِیْنَ(۱۴۴)وَ كَتَبْنَا لَهٗ فِی الْاَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْعِظَةً وَّ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍۚ-فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَّ اْمُرْ قَوْمَكَ یَاْخُذُوْا بِاَحْسَنِهَاؕ-سَاُورِیْكُمْ دَارَ الْفٰسِقِیْنَ(۱۴۵)  (پ۹،الاعراف:۱۴۴، ۱۴۵)

ترجمۂ کنز الایمان:اے موسٰی میں نے تجھے لوگوں سے چُن لیا اپنی رسالتوں اور اپنے کلام سے تو لے جو میں نے تجھے عطا فرمایا اور شکر والوں میں ہواور ہم نے اس کے لئے تختیوں میں  لکھ دی ہر چیز کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل اور فرمایااے موسٰی اسے مضبوطی سے لے اور اپنی قوم کو حکم دےکہ اس کی اچھی باتیں اختیار کریں عنقریب میں تمہیں دکھاؤں گا بے حکموں کا گھر۔

 

وَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰۤى اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ(۱۵۹) (پ۹،الاعراف:۱۵۹)

ترجمۂ کنز الایمان:اور موسٰی کی قوم سے ایک گروہ ہے کہ حق کی راہ بتاتا اور اسی سے  انصاف کرتا۔

یہ سن کرحضرت سیِّدُناموسٰیعَلَیْہِ السَّلَامپوری طرح  راضی ہو گئے۔(اللہ والوں کی باتیں،ص ۵۱۶ تا۵۱۹ملخصاوملتقطا)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !سُنا آپ نے!اُمّتِ سرکار کو ربِّ کریم نے دو چار یا پانچ نہیں بلکہ بے شمار فضائل و برکات اور کئی خصوصیات سے نوازا ہے،وہ تورات شریف جسےاللہ پاک نےموسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل فرمایااس مقدس آسمانی