Book Name:Tabarukaat Ki Barakaat

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! واقعی جو چیز بھی اللہ پا ک کے نیک لوگوں سے نسبت پا جائے وہ  برکت والی ہو جاتی ہے۔ اپنے دلوں میں تبرکات کی اہمیت بڑھانے، ان سےفیض حاصل کرنے، ان کےادب واحترام کاجذبہ اپنےدلوں میں بیدارکرنےکے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے  مَدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے اور ذیلی حلقے کے 12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک  مَدنی کام”ہفتہ واراجتماع “بھی ہے۔ ٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع میں تلاوت و نعت اور علمِ دین سے بھر پور سُنّتوں بھرااصلاحی بیان سننے، اجتماعی طورپر ذکرُ اللہ کرنے اور رِقّت انگیز دُعا میں اپنے گُناہوں سے تائب ہونے کے ساتھ ساتھ بُری صحبت سے بچنے اور اچھی صحبت اِخْتِیار کرنے کے مواقع بھی مُیسر آتے ہیں۔٭یقیناً اچھی صحبت اِخْتِیار کرنا اور مل کر اللہکریم کا ذِکر کرنا قابلِ فضیلت عمل ہے۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ ہے: جب لوگ کسی مجلس میں اِکھٹے ہو کر اللہ کریم کا ذِکر کرتے ہیں، پھر جب وہ فارغ ہوتے ہیں تو اُن سے کہا جاتا ہے کہ کھڑے ہو جاؤ، بے شک تمہارے گُناہوں کو بخش دِیا گیا ہے اور تمہاری بُرائیوں کو نیکیوں سے بدل دِیا گیا ہے۔  (شعب الایمان، باب فی محبۃ اللہ، ۱ / ۴۵۴، حدیث:  ۶۹۵)   ٭”ہفتہ وار اجتماع“تلاوتِ قرآن، نعتِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ، سُنَّتوں بھرے بیان،  رِقَّت اَنگیز دُعا، ذِکر ودُرُودکے مدنی  پُھولوں اور عِلْمِ دین کے گُلدستوں سے سَجا ہوتا ہے۔

12مدنی کاموں میں سے ہفتہ واراِس مدنی کام"ہفتہ واراِجتماع"کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے"ہفتہ واراِجتماع" کا مطالعہ کیجئے، تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی، بالخصوص ہفتہ واراجتماع کی مجالس کے نگران و اراکین تو اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔

اِس رِسالے کے  مطالعے کی برکت سے آپ جان سکیں گے۔٭اِجتماعات کی اہمیّت٭دعوتِ اسلامی اوراِجتماعات کا اِہتمام٭ہفتہ واراِجتماع کیا ہے؟ ٭اجتماع کا مکمل جدول٭اجتماع میں شرکت کرنے کے13فضائل وبرکات٭ہفتہ واراِجتماع سے متعلق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشورو ں کے مدنی پھول٭خیرخواہ کے19مدنی پھول٭ہفتہ واراجتماع سے متعلق اِحتیاطوں اورمُفید معلومات پر مبنی سوال جواب٭ہفتہ واراجتماع کی شرعی و تنظیمی اِحتیاطیں وغیرہ۔

آئیے! بطورِترغیب”ہفتہ وار اجتماع“میں شرکت کی برکت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے والے ایک عاشقِ رسول کی  مدنی بہار سُنتے ہیں، چنانچہ

ٹیبل ٹینس کاشائق

باب المدینہ (کراچی) کےمقیم ایک اسلامی بھائی مذہبی ذہن نہ ہونےکےباعث ٹیبل ٹینس کے بے حد شوقین تھے،  شام ہوتے ہی ٹیبل ٹینس کھیلنےمیں مصروف ہوجاتے اور بسا اوقات یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا، الغرض اسی طرح کے دیگرفضول کاموں میں وہ اپنے  شب وروز بسر کر رہے تھے۔ ایک مرتبہ دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی ان کے پاس تشریف لائے اور سبھی کھیلنےوالوں سمیت ان پر انفرادی کوشش کر کے نماز اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کی دعوت پیش کی اوروہ مسلسل ان اسلامی بھائی کو نیکی کی دعوت دیتے رہے ۔ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں  شرکت کرنے کی برکت سے آہستہ آہستہ ان کا  دل نرم ہو گیا، ان کے سیاہ دل کی کالک اُترنے لگی ، انہوں نے اپنے تمام گناہوں  سے توبہ کی اور فضولیات کو چھوڑکردعوتِ اسلامی کے پاکیزہ ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

یہاں سُنّتیں سیکھنے کو ملیں گی                                           دلائے گا خوفِ خدا مدنی ماحول

تُو آ بے نمازی،  ہے دیتا نمازی                                          خدا کے کرم سے بنا مدنی ماحول