Book Name:Tabarukaat Ki Barakaat

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا                                   جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

عمامہ باندھنے کی سُنتیں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آئیے! شیخِ طریقت، امیرِاہلسنَّت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسالے ’’163 مَدَنی پُھول‘‘سے عمامہ باندھنےکے مَدَنی پھول سُنتےہیں۔پہلےدو (2) فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ ہوں:  (1)  ارشاد فرمایا: عمامے کے ساتھ دو رَکعت نَمازبغیر عمامے کی 70 رَکعتوں سے اَفضل ہیں۔  (اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخَطّاب، ۲ / ۲۶۵ حدیث: ۳۲۳۳)    (2) عمامے عَرَب کے تاج ہیں تو عِمامہ باندھو تمہارا وقار بڑھے گا اور جو عمامہ باندھے اُس کے لئے ہر پیچ پر ایک نیکی ہے۔  (کَنْزُ الْعُمّال، ۱۵ / ۱۳۳،  رقم:  ۴۱۱۳۸)  ٭دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب، ”بہارِشریعت“جلد3صفحہ 660پر ہے: عمامہ کھڑے ہوکر باندھے اور پاجامہ بیٹھ کر پہنے،  جس نے اس کا الٹا کیا  (یعنی عمامہ بیٹھ کر باندھااور پاجامہ کھڑے ہو کرپہنا) وہ ایسےمَرَض میں مبتَلا ہوگا جس کی دوا نہیں۔٭عمامےکے شِملے کی مقدارکم از کم چار اُنگل اور٭ زیادہ سے زیادہ (آدھی پیٹھ تک یعنی تقریباً) ایک ہاتھ (فتاوٰی رضویہ،  ۲۲ / ۱۸۲)   (بیچ کی انگلی کے سرے سے لیکر کُہنی تک کا ناپ ایک ہاتھ کہلاتا ہے) ٭عمامہ قبلہ رُو کھڑے کھڑے باندھئے۔   (کَشْفُ الاِلْتِباس، ص۳۸)  ٭عمامے میں سنت یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو،  نہ چھ گز سے  زیادہ اوراس کی بندِشگنبدنُماہو (فتاوٰی رضویہ،  ۲۲ / ۱۸۶) ٭طبّی تحقیق کے مطابِق دردِسر کیلئے عِمامہ شریف پہننا  بَہُت مفید ہے۔٭ عمامہ شریف سے دماغ کو تقویت ملتی اور حافِظہ مضبوط ہوتا ہے۔٭ عمامہ شریف باندھنے سے دائمی نَزلہ نہیں ہو تا یا ہوتا بھی ہے تو اس کے اثرات کم ہوتے ہیں۔٭عمامہ شریف کا شملہ نچلے دھڑکے فالج سے بچاتا ہے کیوں کہ شملہ حرام مغز کوموسِمی اثرات مَثَلاً سردی گرمی وغیرہ سے تحفُّظ فراہم کرتاہے٭عمامہ کےفضائل اورفوائدکےحوالےسےمزیدمعلومات حاصل کےلئےشیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے”163 مدنی پھول “ کا مطالعہ کیجئے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب، بہارِ شریعت حصّہ 16  (312صفحات) اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دو رسالے ”101 مدنی پھول“ اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ! آئندہ ہفتہ واراِجتماع کےبیان کا موضوع ہے”اُمّتِ مُصطفےٰ کی خُصوصیات“ جس میں ہم سب سے پہلے تورات شریف میں اُمّتِ مُصْطَفٰے کی بیان کردہ خُصوصیات (Characteristics)  اور فضائل و کمالات سنیں گے،  جب حضرت سَیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکو اُمّتِ محبوب کی خُصوصیات کا عِلْم ہواتو اُنہوں نے کس چیز کی خواہش کا اِظہار کیا تھا، اِس کے بعداُمّتِ محبوب کی اَفضلیت کی وجہ اوراُمّتِ مُصطفےٰکے چھ  (6) عظیمُ الشَّان فضائل بھی بَیان  ہوں گے، اُمّتِ محبوب کے افراد کے حافِظےکس قدر مضبوط ہوتے ہیں، اِس تَعَلُّق سے بزرگوں کے اَقوال اورحافظُ الحدیث حضرت سَیِّدُناامام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی بے مثال یادداشت کا ایک واقعہ بھی ہم سُنیں گے۔آخر میں غمخوارِ اُمّت، نبیِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اپنی اُمّت سے مَحَبَّت و شفقت کی چند جھلکیاں بھی بَیان  ہوں گی۔لہٰذا! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے، نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور  سے کہیے: اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے  اجتماع میں  پڑھے جانے والے