Book Name:Shan-e-Sahaba

وہ اعلیٰ جذبہ جو ایک پاکیزہ ماحول کی صحبت سے ملتا ہے وہ دوسری طرح نا ممکن نہیں تومشکل ضرور ہے۔  (اچھے ماحول کی برکتیں،  ص۲۱) ٭ایسا ماحول بنانا چاہیے جس میں تمام شرکاء کا اٹھنا بیٹھنا آپس میں ملاقات کرنا اور ایک دوسرے سے محبت رکھنا فقط اللہ کریم کی رضا و خوشنودی کے لئے ہو۔  (اچھے ماحول کی برکتیں ،  ص۲۵)  ٭اچھے ماحول سے اچھی صُحبت میسر ہوتی ہے۔  (اچھے ماحول کی برکتیں،  ص۱۶)  ٭اچھے ماحول سے وابستہ ہونے پر ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔  (اچھے ماحول کی برکتیں،  ص۱۶) ٭بُرے ماحول کواپنانے والے افراد اپنی عزت و وقار اور حیثیت کو کھو دیتے ہیں۔  (اچھے ماحول کی برکتیں،  ص۲۶)  ٭ دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول عبادات و معاملات کی نگہبانی اور سنتوں کی حفاظت کا جذبہ لئے ہوئے جانبِ مدینہ رواں دواں ہے لہٰذا دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا دنیا وآخرت میں سعادت کا سبب ہے۔  (اچھے ماحول کی برکتیں،  ص۲۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد