Book Name:Shan-e-Sahaba
بھی نصیب ہوگا ۔ چُنانچہ
سرکا ر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا قُرب پانے والا خُوش نصیب
حضرت سَیِّدُناابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ نبیِّ پاک، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’جوشخص میرے صحابہ، اَزواج اور اَہْلِ بیت (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم اجمعین) سے عَقیدت رکھتا ہے ، ان میں سے کسی پرطَعْن نہیں کرتا اور ان کی مَحَبَّت پر دُنیا سے اِنتقا ل کرتا ہے، وہ قیامت کے دن میرے ساتھ میرے دَرَجہ میں ہوگا۔ ‘‘ (الریاض النضرۃ، الباب الاول، ذکر ماجاء فی الحث علی حبہم والاحسان الیہم …الخ ، ۱ / ۲۲)
مُحبانِ صحابہ کیلئے نِفاق سے آزادی کی خوشخبری بھی ہے چُنانچہ
حضرت سَیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِ نامدار، شَہَنشاہِ اَبرار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ اَحْسَنَ الْقَوْلَ فِیْ اَصْحَابِیْ فَقَدْ بَرِئَ مِنَ النِّفَاقِ‘‘یعنی جس نے میرے اَصحاب کے مُتعلِّق اچھی بات کہی تو وہ نفاق سےآزاد ہوگیا۔ (الریاض النضرۃ، الباب الاول ، ذکر ماجاء فی الحث علی حبہم والاحسان الیہم …الخ ، ۱ / ۲۲)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت ، چند سُنّتیں اَوْر آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصل کرتی ہوں ۔ تاجدارِ رِسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ([1])
اچھی صحبت کے بارے میں مدنی پھول
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آئیے!اچھی صحبت کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔ پہلے2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: ’’اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ‘‘ یعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔ ( مسلم، کتاب البر …الخ، باب المرء مع من احب، ص ۱۰۸۸، حدیث: ۶۷۱۸) (2) فرمایا: آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہٰذاتم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ دیکھے کس سے دوستی کررہا ہے۔ (ترمذی، کتاب الزہد، ۴۵-باب، ۴ / ۱۶۷، حدیث: ۲۳۸۵) ٭اچھا ہم نشین وہ ہے کہ اس کے دیکھنے سے تمہیں خدا یاد آئے اور اس کی گفتگو سے تمہارے عمل میں زیادتی ہو اور اس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔ (الجامع الصغیر، حرف الخاء، حدیث: ۴۰۶۳، ص۲۴۷) ٭ اچھے دوست کی ہم نشینی نہ صرف دنیامیں فائدہ مندہوتی ہے بلکہ قبرمیں بھی نیکوکار کی صحبت فائدہ پہنچاتی ہے۔ (اچھے ماحول کی برکتیں، ص۳۳) ٭عمل کرنے کا