Book Name:Hasanain-e-Karimain ki Shan-o-Azmat

انہوں نے فوراً اجتماع میں شرکت کی نیّت کرلی۔یوں اللہ کریم کے فضل و کرم سے آئندہ ہفتے  اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہو گئی ،اجتماع میں ہونے والے  سنّتوں بھرے بیان ،  حلقۂ ذکرُاللہ اور اجتماعی دُعا نے ان کے دل ودماغ پر گہرے نقوش چھوڑے ۔ انہیں اپنے گناہوں پرندامت اور توبہ کی توفیق نصیب ہو گئی ۔(انوکھی کمائی ،ص۱۱)

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پر جمع کروادیں."

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

ترمذی شریف میں ہے:سید الاولیاء،مولیٰ مشکل کشاء،شیرِخداحضرت سیدنا علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں:امامِ حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سِینے اور سر کے درمیان محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بہت مشابہ تھے اور اِمامِ حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اِس سے نیچے کے حصے میں رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بہت مشابہ تھے۔

حکیم الاُمَّت حضرت مُفتی احمد یارخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کی شَرح میں فرماتے ہیں:خیال رہے کہ حضرت فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا از سرتا قدم(سر مبارک سے قدم مبارک تک)بالکل ہمشکلِ مصطفیٰ تھیں۔اورآپ(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا)کے صاحبزادگان(یعنی حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا)میں یہ مشابہت تقسیم کر دی گئی تھی،حضرت امام حسین (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)کی پنڈلی قدم شریف تک اور ایڑی بالکل حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مشابہ تھی،حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے قدرتی مشابہت بھی اللہ کریم کی نعمت ہےجو اپنے کسی عمل کو حضور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کے مشابہ کر دےتو اس کی بخشش ہو جاتی ہے،تو جسے اللہ پاک  اپنے محبوب(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کے مشابہ  کرے،اُس کی محبوبیت کا کیا حال ہو گا۔(مرآۃ جلد8ص480)

صَلُّوْا عَلَی  الْحَبِیْب!                                                                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس”مکتبۃ المدینہ“

                        میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! حسنینِ کریمین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما کی محبت و اُلفت کا جام پینے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اور خدمتِ دین کے لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش104شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے،اِنہی میں سے ایک” مکتبۃُ المدینہ“ بھی ہے۔1986؁ءمیں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کا آغاز ہوا۔دعوتِ اسلامی کےاس شعبے(Department)سے پہلےتوصرف بیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری ہوئیں اور پھر اللہ پاک کےفضل وکرم اور رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نظرِعنایت سےایسی ترقی نصیب ہوئی کہ مکتبۃ المدینہ