Book Name:Hasanain-e-Karimain ki Shan-o-Azmat

اس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔ ( الجامع الصغیر،   حرف الخاء،  حدیث : ۴۰۶۳،   ص۲۴۷ )  ٭  اچھے دوست کی ہم نشینی نہ صرف دنیامیں فائدہ مندہوتی ہے بلکہ قبرمیں بھی نیکوکار کی صحبت فائدہ پہنچاتی ہے۔(اچھے ماحول کی برکتیں،ص۳۳) ٭ عمل کرنے کا وہ اعلیٰ جذبہ جو ایک پاکیزہ ماحول کی صحبت سے ملتا ہے وہ دوسری طرح نا ممکن نہیں تومشکل ضرور ہے۔(اچھے ماحول کی برکتیں،ص۲۱) ٭ ایسا ماحول بنانا چاہیے جس میں تمام شرکاء کا اٹھنا بیٹھنا آپس میں ملاقات کرنا اور ایک دوسرے سے محبت رکھنا فقط اللہ کریم کی رضا و خوشنودی کے لئے ہو۔(اچھے ماحول کی برکتیں ،ص۲۵)  ٭ اچھے ماحول سے اچھی صُحبت میسر ہوتی ہے۔(اچھے ماحول کی برکتیں،ص۱۶)  ٭ اچھے ماحول سے وابستہ ہونے پر ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔(اچھے ماحول کی برکتیں،ص۱۶) ٭ بُرے ماحول کواپنانے والے افراد اپنی عزت و وقار اور حیثیت کو کھودیتے ہیں۔(اچھے ماحول کی برکتیں،ص۲۶)  ٭ حضرت سیدنا مالک بن دیناررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔ ( کشف المحجوب،  باب الصحبۃ ومایتعلق بہا،  ص۳۷۴ )  ٭  دعوتِ اسلامی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا روح پرور ماحول عبادات و معاملات کی نگہبانی اور سنتوں کی حفاظت کا جذبہ لئے ہوئے جانبِ مدینہ رواں دواں ہے لہذا دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا دنیا و آخرت میں سعادت کا سبب ہے۔(اچھے ماحول کی برکتیں،ص۲۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد