Book Name:Hasanain-e-Karimain ki Shan-o-Azmat

عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:مَنْ تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہُ اللّٰہیعنی جواللہ کریم کیلئے عاجزی کرتا ہے،اللہ کریم  اُسے بُلندی عطا فرماتا ہے۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج ٦ ص ٢٧٦ حدیث ٨١٤٠) ہمیشہ اپنے رشتہ داروں سے بنا کررکھئے،ان کے ساتھ اچھےسُلوک کا مُظاہَر ہ  کیجئے ،کیونکہ اس میں فائدہ ہی فائدہ ہے ۔

حضرتِ سَیِّدُنا فقیہ ابُواللَّیث سَمَرقَندی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں: رشتے داروں سے اچھا سلوک کرنے کے 10 فائدے ہیں: ٭ اللہ کریم کی رِضاحاصِل ہوتی ہے ٭ لوگوں کی خُوشی کاسَبب ہے ٭ فِرِشْتوں کو  خوشی ہو تی ہے  ٭ مُسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے  ٭ شیطان کو اس سے دکھ پہنچتاہے  ٭ عُمربڑھتی ہے ٭ رِزْق میں برکت ہوتی ہے ٭ فوت ہوجانےوالے مسلمان باپ دادا خُوش ہوتے ہیں ٭ آپس میں مَحَبَّت بڑھتی ہے ٭ وفات کے بعداس کے ثواب میں اِضافہ ہو جا تا ہے،کیونکہ لوگ اُس کے حق میں دُعائے خَیْر کرتے ہیں۔ (تَنبیہُ الغافِلین ص٧٣)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اپنے گھروں اورمُعاشَرے (مُ۔عَا۔شَ۔رے) کواَمن کا گہوارہ بنانے کے لئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مُشکْبار مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوجائیے  اورمَدَنی اِنعامات کے مُطابِق زِندگی گُزاریئے۔رشتے داروں سے اچھا سلوک کرنے کے فَضائل و برکات جاننے کے لیےشیخِ طریقت ،  امیرِ اہلسنّت ،بانی ِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابُوبلال محمدالیاس عطار قادری رَضَوی ضِیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب "نیکی کی دعوت صفحہ نمبر 156تا161"،رسالہ’’ہاتھوں ہاتھ پُھوپھی سے صُلح  کرلی اور اِحترامِ مسلم‘‘کا مُطالَعہ فرمائیے۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسےاس کتاب اور رسائل کو پڑھا بھی جاسکتا ہے،  ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اچھی صحبت کے بارے میں مدنی پھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آئیے!اچھی صحبت کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتی  ہیں۔پہلے2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1) فرمایا:’’اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ‘‘یعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔ (  مسلم،   کتاب البر …الخ،   باب المرء مع من احب،  ص ۱۰۸۸،  حدیث : ۶۷۱۸ ) (2)فرمایا:آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے،  لہٰذاتم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ دیکھے کس سے دوستی کررہا ہے۔ ( ترمذی،   کتاب الزہد،   ۴۵-باب،   ۴ / ۱۶۷،   حدیث :  ۲۳۸۵ )

 ٭ اچھا ہم نشین وہ ہے کہ اس کے دیکھنے سے تمہیں خدا یاد آئے اور اس کی گفتگو سے  تمہارے عمل میں زیادتی ہو اور