Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

جامعۃ المدینہ( للبنات)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! شرعی مسائل کی  معلومات کے لئے  دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے اور جامعۃ المدینہ للبنات میں داخلہ لیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مجلس جامعۃُ المدینہ(للبنات)کے تحت مُلک و بیرونِ ملک میں تقریباً265(دوسوپینسٹھ)جامعاتُ المدینہ(للبنات)قائم ہیں۔جن میں16217(سولہ ہزاردوسوسترہ)طالبات دَرْسِ نِظامی(عالِمہ کورْس) کی مفت تعلیم حاصل کررہی ہیں۔کم و بیش3600(تین ہزارچھ سو)اسلامی بہنیں دَرْسِ نِظامی(عالِمہ کورْس)جبکہ تقریباً4014(چارہزارچودہ)اسلامی بہنیں”فَیْضانِ شریعت کورْس“کرنے کی سعادت حاصِل کرچکی ہیں لہٰذا ہِمّت کیجئے  آپ بھی اور اپنی بالغہ بہنوں،بیٹیوں کو بھی جامعۃُ المدینہ(للبنات)میں داخل کروائیے اور اپنے لئے ثوابِ جارِیہ کا سامان کیجئے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                          اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قربانی کی سُنتیں اور آداب

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے  قربانی کرنے کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔آئیے!پہلےدو فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے۔(1)ارشاد فرمایا:انسان بقرہ عید کے دن کوئی ایسی نیکی نہیں کرتا جو اللہ کریم کو خون بہانے سے زیادہ پیاری ہو،یہ قُربانی قِیامت میں اپنے سینگوں ،بالوں اور کُھروں کے ساتھ آ ئے گی اورقربانی کا