Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی وبیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

خواب سچ  کر دکھایا:

            میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ماہِ ذُوالْحِجَّۃِالْحَراماپنی خُوشبوئیں ،بہاریں اوربرکتیں لُٹا رہاہے۔یہ وہ مُبارَک مہینہ ہے کہ جس میں اللہ کریم کے پیارےنبی،حضرتِ سَیِّدُنا اِبْراہیم خَلِیْلُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نےاپنے صاحبزادےحضرتِ سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْل ذَبِیْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے ساتھ مِلْ کر صَبْرو رِضا کا ایسا مظاہرہ فرمایا کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ  ُ وَالسَّلَام نے ذُوالْحَج  کی آٹھویں(8) رات ایک خواب دیکھاجس میں کوئی کہنے والایہ کہہ رہاہے:’’بے شک اللہ کریم تمہیں اپنے بیٹے کو ذَبْح کرنے کا حُکم دیتا ہے ۔‘‘نَویں(9) رات پھر وہی خواب دیکھا، دَسویں (10) رات پھر وہی خواب دیکھنے کے بعدآپعَلَیْہِ السَّلَام  نےصُبح اس خواب پرعمل کرنے یعنی بیٹے کی قُربانی کا پَکّا اِرادَہ فرمالیا۔(تفسیرِ کبیر، ۹/۳۴۶،از