Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

ہیں کہ ہم نے بھی سُنَّتِ اِبْراہیمی پرعمل  کرلیا اور ہمارا واجِب اَداہوگیا ۔حالانکہ  ان کے ذِمّہ  واجب کی اَدائیگی باقی رہتی ہے۔اس لیے قُربانی کے اَحْکامات کا عِلْم ہونا بہت ضَروری ہے۔قُربانی میں پیش آنے والے مسائل کے مُتَعَلِّق شیخِ طریقت،امیرِ اَہْلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابُو بلا ل محمدالیاس عطّارقادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے 48 صفحات پر مُشْتمل رِسالے ”اَبْلَق گھوڑے سُوار“کا مُطالَعہ بہت مُفید رہےگا۔ ہر اسلامی بہن کو چاہیے کہ قُربانی کرنے سے پہلے کم اَزْ کم ایک بارتوضَرور اس رِسالے کامُطالَعہ فرمالیں۔اِنْ شَآءَاللہ علمِ دین کا ڈھیروں ڈھیر ذَخِیْرہ ہاتھ آئے گااور قُربانی کے بہت سےمَسائل سےبھی آگاہی ہوگی۔قُربانی کے مُتَعَلِّق مزید مَعْلُومات کیلئےمکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”بہارِشریعت جلد 3 حصہ 15“ سے قُربانی کے مَسائل کا مُطالَعہ کیجئے یادارُالْاِفْتاء اَہْلسُنَّت سے رُجوع کیجئے ۔

قُربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے:

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی،خِدْمتِ دین کےکم وبیش  104شُعبوں میں سُنَّتوں کی خِدْمت میں مَشغول ہے۔ان تمام شُعْبہ جات کوچلانے کیلئے ماہانہ کروڑوں  روپے کے اَخْراجات  ہوتے ہیں۔ ہمیں بھی حُصُولِ ثواب کی  خاطِر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترقّی کیلئے اپنے گھر،رِشتہ داروں اور اپنے عزیز و اقارِب کویہ ترغیب دِلانی ہے کہ وہ بھی اپنی قربانی کے جانور کی کھال دعوتِ اسلامی کو دے کرنیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے کی سعادت حاصل کریں ۔اللہ پاک  ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ