Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

اورپُورا پُورااِطْمینان ہے کہ اللہکریم مجھے اور میرے بچے کو ضائِع نہیں فرمائے گا۔ چند دنوں میں کھجوریں اورپانی خَتْم ہوجانے پرحضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاپر بُھوک اور پیاس کا غَلَبہ ہوا اور ان کے سینے میں دُودھ خُشک ہوگیا اور بچہ بُھوک و پیاس سے تڑپنے لگا۔ حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے پانی کی تلاش  میں سات (7)چکر صَفا ومَرْوَہ کی دونوں پہاڑیوں کے لگائے، مگر پانی کا کوئی سُراغ دُور دُور تک نہیں ملا۔حضرت اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام پیاس کی شدت سے ایڑیاں پٹک پٹک کر رو رہے تھے۔ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام نےآپ کی اَیڑیوں کے پاس زَمین پراپناپیرمارکرزمزم کا چَشْمہ جاری کردیا۔ایک روایت کے مُطَابِق حضرت اسمعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی ایڑی سے جاری ہوا(مراٰۃ المناجیح ،۴/۶۷) اس پانی میں دُوْدھ کی خاصِیَّت تھی کہ یہ غِذا اورپانی دونوں کا کام کرتا تھا۔چنانچہ یہی زَمْزَ مْ کا پانی پی پی کرحضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَااورحضرت اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام زِنْدہ رہے۔یہاں تک کہ حضرت اِسْمٰعِیْلعَلَیْہِ السَّلَام جوان ہو گئے اور شِکار کرنے لگے تو شِکار کے گوشت اور زَمْزَ  مْ کے پانی پر گُزر بَسر ہونے لگی۔پھر قبیلۂ جُر ْہُم کے کچھ لوگ اپنی بکریوں کو چَراتے ہوئے اس میدان میں آئے اور پانی کا چَشْمہ دیکھ کر حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی اِجازت سےیہاں آباد ہو گئے اوراس قبیلہ کی ایک لڑکی سے حضرت اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کی شادی بھی ہو گئی اور رَفْتہ رَفْتہ یہاں ایک آبادی ہو گئی۔(عجائب القرآن مع غرائب القرآن، ص۱۴۵، ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اِطاعت گُزارہوتو ایسا!

            میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اس واقعے سے ہمیں یہ معلوم ہوا کہ حضرت سَیِّدُنااِبْراہیم عَلَیْہِ السَّلَاماپنے رَبِّ کریم کے بہت ہی اِطاعت گُزار اور فرمانبردار تھے کہ(آپ نے رِضائے اِلٰہی کی خاطر اپنا) وہ