Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

            (2)’’اللہ کریم بندے کو تکلیف میں مبُتلا رکھتا ہے یہاں تک کہ وہ تکلیف اس کے تمام گُناہ مِٹا دیتی ہے۔(المستدرک،کتاب الجنائز،باب المریض یکتب لہ من۔۔۔۔۔۔ الخ، الحدیث: ۱۳۲۶، ج۱،ص ۶۶۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام مدنی دورہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ہم نے حضرت  سَیِّدُنا ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کے بارے میں سنا کہ آپ نے نیکی کی دعوت کی راہ میں کیسی کیسی مشکلات کا سامنا کیا لیکن پھر بھی  پیچھے ہٹنے کے بجائے اس اَہَم فریضے کو جاری رکھا ہمیں بھی آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کی اس سنت پر عمل کرتے ہوئے  گناہوں میں مشغول رہنے والے اور نمازوں میں سستی کرنے یا نہ پڑھنے والے مسلمانوں کو  نیکی کی دعوت دینی چاہیے اس کام کو اچھے انداز سے کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے8 مدنی   کاموں میں خوب خوب حصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے  کے 8  مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کام”مدنی دورہ  “بھی ہے۔جس کے ذریعے اسلامی بہنوں کو گھر  گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر''مدنی دَورہ‘‘کے ذریعے نیکی کی دعوت کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنیں( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اَطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر 72 منٹ"مدنی دورہ"کی ترکیب بنائیں۔  اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے آیئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی کی ایک مدنی بہار ملاحظہ کیجئے  چنانچہ

باپردہ رہنے کی عادت بن گئی

     پنجاب میں مقیم ایک اسلامی بہن کو جب تک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نہ ملا  تھا، شیطان کی