Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

چاہىے؟ مىں پِىادَہ (پیدل)چل کر حاضر ہوا ہوں،حق تو ىہ تھا کہ سَر کے بَل چل کرآتا۔ ( البحر العمىق، ص ۳۱۹)

حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا

اَرے سَر کا مَوقع ہے او جانے والے

(حدائقِ بخشش ص:۱۵۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آپ نےسنا کہ حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ بن مَسْروق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجب  سَفرِِمکّہ کیلئے روانہ ہوئے تو اِنْتہائی خَسْتہ (خراب )حالت میں ننگے پاؤں سُوئے حَرَم چل پڑے، جب وَجہ پُوچھی گئی تو کتنا پیاراجواب عَطا فرمایا کہ جب ایک غُلام اپنے مَولا کی بارگاہ میں حاضِر ہوتو حق  تویہ ہے کہ سَر کے بَل چل کر آئے ، میں تو پھر بھی پِیادَہ(پیدل) حاضر ہوا ہوں۔ یقیناًاس عظیمُ الشّان بارگاہ کے مُناسِب بھی یہی ہے کہ بندہ جب وہاں جائے تو غروروتکبروالااَنداز نہ ہوبلکہ اِنْتہائی عاجزی واِنکساری  کے ساتھ حاضری کی سَعادَت پائے۔حدیثِ پاک میں بھی اس کی ترغیب ملتی ہے۔چُنانچہ بارگاہِ رسالت میں کسی نےعرض کی:یارَسُولَاللہ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) حاجی کو کیسا ہونا چاہیے؟ ارشاد فرمایا: پَرا گندہ  سَر ، میلا کُچیلا۔ (شرح السنہ للبغوی ،کتاب الحج ،باب وجوب الحج الخ ،ج۴، ص:۹، حدیث: ۱۸۴۰) 

            میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!حرمینِ طیّبین  کے   سفرِسَعادَت کی تَمنّا ہر ایک عاشق  کے دل میں ہوتی ہے اورہونی بھی چاہیے۔بعض خُوش نصیبوں کی مُرادیں   پوری ہوجاتی ہیں اور وہ بیتُ اللہ شریف کی زِیارت  اور مَناسکِ حَجّ  کی اَدائیگی کے بعد روضہ ٔ  رسول کے پُرکَیْف جَلووں سے  مُسْتَفِیْض ہوتے ہیں۔