Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

کہ( غلط پڑھنے کی وجہ سے) قرآن ان پر لَعْنت کرتا ہے ۔(احیاء العلوم ،ج۱،ص۳۶۴) 

            میرے آقااعلیٰ حضرت امام احمد رَضا خان  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:'' اتنی تجوید (سیکھنا)کہ ہر حَرف دوسرے حرَف سے صحیح مُمتاز ہو،فرضِ عین ہے۔بغیر اس کے نماز قَطْعاً باطل ہے۔ (فتاوٰی رضویہ ج۳ ص ۲۵۳)

مزید فرماتے ہیں:’’بِلاشُبہ اتنی تَجوید جس سے تَصحِیحِ  (تَص + حِیح) حُروف ہو(یعنی قواعدِ تجویدکے مُطابِق حُرُوف کودُرُست مَخارِج سے اَدا کر سکے)اورغَلَط خوانی(یعنی غلط پڑھنے) سے بچے،فرضِ عَین ہے۔(فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجَہ  ج۶ ص ۳۴۳ )صدرُالشریعہ،بدرُالطریقہ مُفتی اَمجدعلی اَعْظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں:جس سے حُروف صحیح اَدا نہیں ہوتے ،اس پر واجب ہے کہ تصحیحِ (تَص + حِیح) حروف میں رات دن پُوری کوشش کرے۔(بہارشریعت:۱ / ۵۷۰)

 میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اگرہم بھی دُرُست قواعد ومَخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنے کی خواہشمندہیں تومدرسۃُ المدینہ(بالغات  )میں ضَرورشرکت کیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہدُنیا کے مختلف مُمالِک میں گھروں کے اَندر تقریباَروزانہ ہزاروں مَدارِس بنام مدرَسۃُالمدینہ (برائے بالِغات)بھی لگائے جاتے ہیں، جن میں اسلامی بہنیں قرآن ِ پاک ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔تعلیمِ قرآنِ کریم کے فضائل کے کیا کہنے! چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1197 صَفحات پر مشتمل کتاب ،’’بہارِ شریعت‘‘جلد 3صَفْحَہ 484سے دوفرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  مُلاحَظہ ہوں:(1)تم میں بہتر وہ شخص ہے، جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔(بُخاری ج۳ص۴۱۰ حدیث ۵۰۲۷) (2)جوقرآن پڑھنے میں ماہر ہے، وہ کراماً کاتِبِین کے ساتھ ہے اور جو شخص رُک رُک کر قرآن پڑھتا ہے