Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اللہ پاک کاہم پرکروڑہاکروڑاحسان ہےکہ اس نے ہمیں اپنےپیارےحبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری امت میں پیدافرمایااور اپنےپیارےحبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپرقرآنِ مجید نازل فرماکرہمیں بہت بڑی نعمت سےنوازا۔اللہ پاک قرآنِ مجیدکی تلاوت کرنےپرہرمسلمان کوایک ایک حرف  کے بدلے دس دس نیکیاں عطافرماتاہے۔ آئیے!اس تعلق سےقرآنِ مجیدکی تلاوت کےمزیدفضائل وبرکات سنتی ہیں،چنانچہ

سُورۂ یٰسین کی برکت

ایک مرتبہ امام ناصرُالدِّین بستی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بیمار ہوئے اوراِسی بیماری میں آپ پر سَکْتَہ طاری ہوگیا، اَعِزہ واَ قْرِباء (یعنی قریبی رشتے داروں) نے مُردہ تصوُّرکرکےغسل وکفن کےبعد دفن کردیا  قبر میں