Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

دوسرے کو بھی اس نیکی کے کام میں شامل کر سکتی ہیں، اللہ پاک  نے چاہا تو آپ کو قرآن کی تعلیم عام کرنے کا خوب خوب اجر نصیب ہو گا۔ اگر آپ نے قرآنِ پاک نہیں پڑھا ہوا تو آپ خود بھی دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بالغات جن میں اسلامی بہنیں اسلامی بہنوں کو گھروں پر فی سبیل اللہ قرآنِ پاک پڑھاتی ہیں۔ اس میں شامل ہوجایئے

یہی ہے آرزُو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے

تلاوت کرنا صُبح و شام میرا کام ہو جائے

انفرادی کوشش کی اہمیت

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!شیخِ طریقت ،امیرِ اَہْلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  ہمیں ایک مَدَنی مَقْصَد عطافرمایا ہے کہ   مجھے اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کو شش  کرنی ہےاِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔ اپنی   اصلاح کیلئے مدنی انعامات پر عمل کا معمول بنالیجئے اور اس طرح مسلمانوں کو  نیک نمازی بنانے ،سنتوں کا عادی بنانے اور گناہوں سے بچانے کیلئے ان پر انفرادی کوشش  شروع کردیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قُراٰن بہترین دَوا ہے

    میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!صُبح وشام  قرآنِ پاک کی تلاوت  کرنے والے کوجہاں  کثیر واَجرو ثواب ملتاہے وہیں  اس کی برکت سے  ظاہری وباطنی بیماریوں سے شفابھی  نصیب ہوتی ہے ۔ایک شخص نےنبیِ کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں حَلْق میں دَرْد کی شکایت کی توآپ نے اِرْشاد فرمایا: قرآن پڑھنااختیار کرو۔(شعب الایمان،٢ / ٥١٩، حدیث :٢٥٨٠)ایک شخص نے حاضرہوکرعرض کی: میرے