Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

مکتبۃ ُالمدینہ کی مطبوعہ 679 صفحات پرمُشتمل کتاب’’جنَّتی زیور‘‘سے قرآنِ پاک کی چند  سُورتوں کے مُخْتَصرفَضائل سنتی ہیں ۔سُوۡرَۃُ الْفاتِحَہ 100مرتبہ پڑھ کر جو دُعا مانگی جائے، قَبول ہوتی ہے،سُوْرَۃُ الْبَقَرہکی تلاوت سے شیطان گھر سے بھاگ جاتا ہے،آیَۃُ الْکُرسی پڑھنے سے مُحتاجی دُور ہوتی ہے، سُوْرَۃُ الْکَہْف کو ہمیشہ پڑھنے والا دَجّال کے فِتنوں سے محفوظ رہے گا، والدین کی قَبْر پر ہر جُمعہ سُورۂ یٰسٓ  کی تِلاوت کرنے سے  اس کے حُروف کی تعداد کے برابر ان کے گُناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔سُوْرَۃُالدُّخَان پڑھنے سے مُشکل دُور ہوتی ہے،جوقریبُ المرگ ہو اس پر سُوْرَۃُ الْجاثِیَہ  کادَم کرنے سے اس کاخاتِمہ بالخیر ہو سُوْرَۃُالحُجُرات  کا پڑھنا اور دَم کر کے پینا گھر میں خَیْر و برکت کے لئے مُفید ہے،سُوْرَهٔ قٓپڑھنے سے باغ میں پھلوں کی کثرت ہوتی ہے،سُوْرَۃُ الرَّحْمٰن11 بار پڑھنے سے تمام مَقاصِد پُورے ہوتے ہیں،سُوْرَۃُالْواقِعَہ جو شخص روزانہ پڑھے گا، اس کوکبھی فاقہ نہ ہوگا۔ سُوْرَۃُ الْمُلْک  کوہر رات میں پڑھنے والا عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا،سُوْرَۃُالْمُزَّمِّل کو 11 بار پڑھنے سے ہر مُشکل آسان ہوجاتی ہے، سُوْرَۃُ الْمُدَّثِّر کو پڑھ کر حفظِ قرآن کی دُعا مانگنے سےقرآنِ کریم کا یاد کرنا ،آسان ہو جائے گا،سُوْرَۃُالنّٰزِعٰت پڑھنے سے جاں کَنی کی تکلیف نہیں ہوگی،سُوْرَۃُ الضُّحیٰ پڑھنے سے بھاگا ہوا آدمی واپس آجائے گا،سُوْرَۂ اَلَمۡ نَشۡرَح کو جس مال پرپڑھ دیا جائے،اس میں خُوب برکت ہوگی،سُوْرَۃُالتِّیْن3 مرتبہ پڑھنے سے اَخلاق و کردار بہترین ہو تے ہیں،سُوْرَۃُ الْعَلَق میں جوڑوں کے دَرْد کا علاج ہے،سُوْرَۃُالْقَدۡرجو  صُبح و شام  پڑھے گا،اللہ پاک اس کی عزت بڑھا دےگا،سُوْرَۃُ الْبَیِّنَہبرص اوریرقان کا علاج ہے،سُوْرَۃُ الزِّلْزال چوتھائی قرآن کے برابر ہے،  جس آدمی یا جانور کو نظر لگی ہواس پر سُوْرَۃُالْعٰدِیٰت کا دَم مُفید ہے، سُوْرَۃُ الْقارِعَہ پڑھنے سے بَلاؤں سے حِفاظَت رہتی ہے،سُوْرَۃُالتَّکَاثُر  کو 300بار پڑھنے سے بہت جلد قَرض اَدا ہوجاتا ہے،سُوْرَۃُ