Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

حفظ و ناظرہ کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ مدرسۃ المدینہ للبنات میں قاریہ اسلامی بہنیں مدنی منیوں کو فی سبیل اللہ قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دیتی ہیں۔ مدرسۃ المدینہ بالغان کا دورانیہ صرف 41 منٹ ہے، اس میں اسلامی بھائیوں کو دُرست مخارج کے ساتھ قرآن پڑھایا جاتا، نماز، سنّتیں اور دعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں۔ مدرسۃ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنیں گھروں میں اجتماعی طور پر فی سبیل اللہ قرآن پڑھاتیں اور اسلامی بہنوں کو نماز، دعائیں اور ان کے مخصوص مسائل وغیرہ سکھاتی ہیں۔ مدرسۃ المدینہ للبنین آن لائن میں قاری صاحبان مدنی منوں اور بڑوں کو بھی بذریعہ انٹرنیٹ قرآنِ پاک پڑھاتے، سنّتیں سکھاتے اور دعائیں یاد کرواتے ہیں۔ مدرسۃ المدینہ للبنات آن لائن میں اسلامی بہنیں، اسلامی بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ دُرست ادائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھاتی اور ان کی سنّت کے مطابق تربیت کرتی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کم و بیش 86 ممالک میں طلبہ و طالبات انٹرنیٹ کے ذریعے قرآنِ کریم  کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

      اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اب تک ملک و بیرونِ ملک میں مدرسۃ المدینہ(للبنین وللبنات)کی تعداد کم وبیش 2761 (دوہزارسات سواِکسٹھ) ہیںاوراُن میںتقریباً128413(ایک لاکھ اٹھائیس    ہزارچارسوتیرہ)  مَدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیوں کو حفظ و ناظِرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

یہی ہے آرزُو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے

تلاوت کرنا صُبح و شام میرا کام ہو جائے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجْلسِ رابطہ برائے عالمات