Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اَہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرتِ علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محمد اِلیاس عطّار قادِری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سُنّی عُلَما و مَشائخ سے مَحَبَّت کے نتیجے میں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِاسلامی نےایک شُعْبہ بنام’’مجلس رابطہ بِالْعلماء والمشائخ‘‘بھی قائم کیا ہے۔ تاکہ اس کے ذریعے سُنّی عُلمائے کرام و مَشائخِ عِظّام (ائمہ مساجد، خطبا، مُدرسین) کو عاشقانِ رسول  کی مدنی تحریک دعوت ِاسلامی کی دِینی خِدمات سے آگاہ کیاجائے، ان سے تعلُّقات اُستُوار کرکے  انہیں دعوت ِاسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ کیا جائے اوران سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں  میں مُعاوَنت حاصل کی جائے ۔اوران کی  دُعائیں لی جائیں اور سُنّی مَدارس وجامعات میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی ترکیب بنائی جائے اسی طرح اسلامی بہنوں میں بھی مجلس رابطہ برائے عالمات قائم ہے جس میں اسلامی بہنیں عالمہ اسلامی بہنوں سے رابطہ کر کے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعارف کراتی ہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مدرسۃُ المدینہ بالغات“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!سُنا آپ نے کہ ربِّ کریم اور  رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکو اچھے اَخلاق کس قدر پسند ہیں کہ حاتِم طائی جو ایک غیر مسلم تھا لیکن اُس کے اچھے اخلاق کی وجہ سے اُس کی بیٹی کو غلامی سے نجات مل گئی۔ذرا سوچئے کہ اب جو مسلمان اچھے اَخلاق کی دَولت سے مالا مال ہوگا تو اُسے اور اُس کی اَولاد کو اِس کی کیسی کیسی بَرَکتیں نصیب ہوں گی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمیں اچھے اخلاق اپنانے اور اُس پر ہمیشگی اِختیار کرنے کا ذِہْن عطا کرتا ہے لہٰذا بداَخلاقی سے پیچھا چھڑانے اور اچھے اَخلاق کے زیور سے آراستہ ہونے کے لئے